خواجہ سراؤں کے 25 رہنماؤں کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت

بدھ کے روز خواجہ سراؤں کے 25 کے قریب رہنماؤں نے بھٹو خاندان کے فرزند اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس فیصلے کا اعلان کراچی میں ایک کانفرنس میں کیا گیا، جس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو اور سعید غنی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Image Source: Express Tribune

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ان کی پارٹی معاشرے کے ہر طبقے اور شعبے کو باوقار انداز میں دیکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان ٹرانس جینڈر لیڈروں کی سرپرستی میں رہنے والے بھی اس کا حصہ بن چکے ہیں۔

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ “پی پی پی ایک سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ہے اور سب کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرتی ہے،”

اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ سرا رہنما بندیا رانا نے کہا کہ ان کی برادری بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا اگلا وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے۔ ساتھ ہی کمیونٹی کے دیگر افراد نے بھی پی پی پی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Image Source: Asia Society

واضح رہے ستمبر میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزارت انسانی حقوق نے خواجہ سراؤں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے “ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 ” کو مکمل طور پر اپنایا اور نافذ عمل کر دیا ہے.

ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 واضح طور پر آجروں، تنظیموں، تعلیمی اداروں، صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں، نقل و حمل کی خدمات فراہم کرنے والوں اور کسی بھی نجی کاروبار یا خدمات فراہم کرنے والوں کے ذریعہ خواجہ سراؤں کے ساتھ امتیازی سلوک پر پابندی عائد کرتا ہے۔

Image Source: The Guardian

اس میں خواجہ سراؤں کے لیے حکومت کے زیر انتظام تحفظ کے مراکز کے قیام کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جو نقصان کا خطرہ محسوس کرتے ہیں۔ یہ مزید ٹرانسجینڈر شہریوں کو وراثت کے حق کی ضمانت دیتا ہے، جس عموماً اس کمیونٹی کو شکایت رہتی ہے۔ ساتھ ہی عوامی عہدے کے لیے انتخاب ، اسمبلی میں جانے، عوامی مقامات تک رسائی اور کئی دیگر مخصوص حقوق حاصل کرنے کے لیے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے رواں برس پشاور میں بی آر ٹی بس منصوبے منصوبہ کا باقاعدہ افتتاح ہوا تھا، جس میں حکومت خیبر پختونخوا نے جہاں مرد اور خواتین کے لئے نشستیں مختص کی تھی وہیں خواجہ سرا برادری کے لئے بسوں میں نشستیں مختص کی تھیں تاکہ وہ بھی عوام سے بس سروس مستفید ہوسکیں۔ ساتھ ہی دیگر شہریوں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ خواجہ سراؤں کی مخصوص نشستوں پر بیٹھنے سے اجتناب کریں۔

یاد رہے ملک میں جہاں خواجہ سرا کمیونٹی کو علم کے زیور سے اشنا کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، وہیں پاکستان کی پہلی خواجہ سرا وکیل نیشا راؤ کی محنت اور لگن تمام لوگوں کے لئے ایک بڑی اور مثبت خبر بن کر سامنے آئی تھی۔

Story Courtesy: Express Tribune

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

20 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

7 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago