ٹوکیو پیرالمپکس میں حیدر علی نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

حیدر علی نے جمعہ کے روز پیرالمپکس میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ، ایتھلیٹ نے یہ اعزاز سال 2020 ٹوکیو پیرالمپکس میں ڈسکس تھرو کے مقابلے میں حاصل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو کے مقابلے میں مقرر کردہ 6 باریوں میں، اپنی پانچویں باری کے دوران ،55.26 میٹر تھرو کا ہدف حاصل کیا، جو ان کی مقرر کردہ تمام باریوں میں سب سے زیادہ تھی۔ ڈسکس تھرو کے مقابلے میں دوسری پوزیشن یعنی سلور میڈل یوکرین کے زابنیاک نے 52.43 میٹر تھرو کے ساتھ حاصل کی، جبکہ تیسری پوزیشن 51.86 میٹر تھرو کے ساتھ برازیل کے ٹیکسیرا ڈی سوزا نے حاصل کی۔

اس حوالے پیرالمپکس گیمز کی انتظامیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا، جس میں انہوں نے پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی کی کامیابی خبر شائع کی، وہیں ان کی 55.26 میٹر کی تھرو کو ناصرف ان کی اب تک کی سب سے بڑی تھرو قرار دیا بلکہ دوسری پوزیشن لینے والے کھلاڑی کی تھرو سے 3 میٹر زیادہ ہونے کا بھی اعتراف کیا۔

اس موقع فاتح کھلاڑی حیدر علی کا کہنا تھا کہ ان کا پاکستان کے لئے پیرا اسپورٹس میں گولڈ میڈل جیتنا بہت اہم ہوگا، کیونکہ دیگر لوگ بھی دیکھ اور سیکھ سکیں گے، کہ محنت سے کیا کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دوسرے لوگوں کے لئے رول ماڈل ہیں، جو معذور ہیں، اور کھیلوں میں محض اس لئے حصہ نہیں لیتے کہ وہ معذور ہیں۔

واضح رہے پیرالمپکس معذور کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی ایتھلیٹک مقابلہ ہے، جس میں متعدد کھیلوں کے مقابلے ہوتے ہیں۔ دنیا بھر فزیکل چیلنج کھلاڑی شرکت کرتے ہیں اور اپنی اپنی فیلڈ مقابلے کرتے ہیں۔

اولمپک کھیلوں کے برعکس ، پیرالمپکس موسم سرما اور موسم گرما کے درمیان میں ہر دو سال بعد منعقد ہوتے ہیں۔ یہی نہیں ایتھلیٹس کو مستقبل میں دوبارہ درجہ بندی کا حصہ بھی بننا ہوتا ہے، اگر ان کی جسمانی حالت بدل جاتی ہے۔

ایتھلیٹ حیدر علی کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ سے ہے، حیدر کے حوالے سے بات کی جائے تو ان کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے پتلی اور چھوٹی ہے، جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور جسمانی بیلنس برقرار رکھنے مشکلات پیش آتی ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا ارشد ندیم کے خلاف پروپیگنڈا بند کرے،نیرج چوپڑا

جوں ہی سوشل میڈیا پر حیدر علی کے گولڈ میڈل کی خبر سامنے آئی، تو لوگوں کی جانب حیدر علی کے نام مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا، اس وق ھیش ٹیگ حیدر علی سوشل میڈیا پر مقبول ترین ٹرینڈ ہے۔

یاد رہے حیدر علی اس سے قبل بھی2 بار لانگ جمپ میں میڈل لے چکے ہیں۔ انہوں نے 2008 کی بیجنگ پیرالمپکس میں سلور اور ریو پیرا لمپکس 2016 میں برانز میڈل جیتا تھا۔

خیال رہے گزشتہ ماہ ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو کے مقابلے میں میڈل جیتنے میں تو ناکام رہے لیکن انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے پوری قوم کے دل جیت لیا ہے۔ یہی نہیں وطن واپسی پر ارشد ندیم کا ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ البتہ میڈل نہ جیتے نے پر وہ ائیرپورٹ پر آبدیدہ ہوگئے تھے۔

ارشد ندیم اولمپکس کی تاریخ میں پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago