بچے کی ذمہ داریاں بٹنا اچھے باپ کی پہچان ہے، شرمیلا فاروقی کا تبصرہ

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیز آج کل اپنے گھر آئے ننھے مہمان کبیر حسین کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔ کبیر حسین کے حوالے سے یاسر حسین اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویریں اور مختلف تجربات شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں اقراء عزیز نے اپنے شوہر یاسر کی بیٹے کا ڈائپر اور کپڑے تبدیل کرنے کی تصویریں شیئر کیں اور بیٹے کی ذمہ داریوں میں ہاتھ بٹانے پر یاسر کو سراہا۔

Image Source: Instagram

سوشل میڈیا پر اقراء عزیز کی یہ پوسٹ وائرل ہوئی تو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا اس میں فخر کرنے والی کوئی بات نہیں۔

مزید پڑھیں: یاسر حسین کا بڑا دعوی: ماضی میں ایک بھوت کے ساتھ رہ چکے ہیں

اقراء عزیز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یاسر کی تصویر شیئر کیں جس میں وہ اپنے بیٹے کبیر کے کپڑے تبدیل کررہے ہیں۔ بچے کی ذمہ داریوں میں ہاتھ بٹانے پر خوشی کا اظہار کرنے والی اقراء عزیز نے کیپشن میں لکھا کہ کام پر جانے سے پہلے پیمپر اور کپڑے تبدیل کرنے کا سیشن، اداکارہ نے بتایا کہ یاسر نے پہلی بار کبیرکے کپڑے تبدیل کیے ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے۔

یاسر کا شکریہ ادا کرتے ہوئےاقراء نے مزید لکھا تھا، آپ نے زندگی کے اس نئے مرحلے میں میری بہت مدد کی ہے۔ ڈائپر تبدل کرنے سے لے کر میرے آرام کے دوران اسے سنبھالتے ہوئے اور مجھے ناشتہ بناکر دیتے ہوئے۔ یاسر حسین نے جواب میں پُرمزاح انداز میں لکھا کہ اگر انہیں یہ تصویر کھینچنے کا علم ہوتا تو کوئی اچھا پوزہی بنا لیتے۔

Image Source: Instagram

اقراء کی اس پوسٹ پر ساتھی اداکاروؤں نے تو ان کی جوڑی کو خوب سراہا لیکن شرمیلا فاروقی نے ان خصوصیات کو ہر اچھے باپ کی پہچان بتاتے ہوئے اقراء پر یہ بات واضح کردی کہ اس میں فخر کرنے والی کوئی بات نہیں۔

شرمیلا فاروقی نے لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ کا شوہر کام کررہا ہے لیکن اس میں فخر کرنے کی یا کوئی خاص بات نہیں۔ تمام اچھے شوہر اپنے بچوں کیلئے ایسا کرتے ہیں۔ میرے شوہر بیٹے کو نہلاتے، ڈائپر تبدیل کرتے اور فیڈر پلاتے ہیں۔ اگر میری طبیعت ٹھیک نہ ہو تو ہمارے بیٹے کو اس کے پری اسکول چھوڑنے جاتے ہیں اور انہیں ایسا کرنا بہت پسند ہے۔

Image Source: Instagram

پی پی رہنما کے مطابق بچے کی ذمہ داریاں بانٹنا والدین کا کام ہے لیکن جب باپ بچے کے بنیادی کاموں میں ماں کی مدد کرے تو کیسے اس بات کو غیر معمولی سمجھا جاتا ہے۔

Image Source: Instagram

اب اقراء شرمیلا فاروقی کی اس بات سے متفق ہوتی ہیں یا نہیں اس بارے میں فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا کیونکہ اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: یاسر حسین اور نوشین شاہ آمنے سامنے بات بحث سے نکل کر شدت اختیار کرگئی

یاسر حسین نے جولائی 2019 میں ایوارڈ کی ایک تقریب کے دوران اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی، اس موقع پر انہوں نے اقراء عزیز کو سب کے سامنے انگوٹھی پہنائی تھی اور ان کے گال پر بوسہ بھی دیا تھا جس کے بعد دونوں پر تنقید کی گئی تھی۔ پھر اس جوڑے نے28 دسمبر 2019 کو کراچی میں شادی کی تھی اور دونوں کی شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

18 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago