پاکستانی آرٹسٹ کا کارنامہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک تیار کرلیا

پاکستان کے نامور ایوارڈ یافتہ مصور شاہد رسام نے دنیا کا سب سے بڑا قرآن کریم تیار کرلیا ہے۔ دنیا کے اس سب سے بڑے قرآن پاک کا ایک حصہ ایکسپو دبئی میں اگلے ماہ نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ایوارڈ یافتہ پاکستانی فنکار شاہد رسام نے 1400 سال سے زائد کی اسلامی تاریخ میں پہلی بار ایلومینیم اور سونے سے لکھا ہوا قرآن پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے اور اس سے قبل روایتی طور پر قرآن پاک اب تک کاغذ، کپڑے یا چمڑے پر کندہ کیا گیا ہے۔

شاہد رسام پہلے پاکستانی مصور ہیں جنہوں نے ایلومینیم اور سونے کا استعمال کیا ہے۔ اس تخلیق کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں قرآن پاک کے حروف کو قلم سے تحریر نہیں کیا گیا بلکہ ایلومینیم میں ڈھال کر اس پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ ان کے مطابق دبئی میں موجود اوورسیز پاکستانی کاروباری شخصیت عرفان اسامہ اس قرآن پاک کو دبئی ایکسپو میں پیش کرنے کے لیے ان کی مدد کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ 2000 میں متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹی آف العین سے ’آرٹسٹ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ جیتنے والے شاہد رسام پہلے ہی ایلومینیم اور گولڈ پلیٹڈ الفاظ کے ساتھ اللہ کے 99 نام لکھ چکے ہیں۔ شاہد رسام نے اپنے اس پراجیکٹ کے حوالے سے بتایا کہ فریم کے علاوہ، قرآن پاک 8.5 فٹ لمبا اور 6.5 فٹ چوڑا ہے۔

اس قرآن پاک کے ایک صفحے پر 150 الفاظ ہوں گے جبکہ کل صفحات کی تعداد 550 ہے۔ اس وقت سب سے بڑا شائع شدہ قرآن 6.74 فٹ اونچا، 4.11 فٹ چوڑا اور 6.69 انچ موٹا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس کاپی میں 632 صفحات ہیں اور اس کا وزن 552.74 کلو گرام ہے۔ دبئی میں مقیم پاکستانی تاجر عرفان مصطفی نے فنکار کو ایکسپو 2020 دبئی میں اس شاہکار کی نمائش کے لیے سہولت فراہم کی۔

یاد رہے کہ شاہد رسام ایک مشہور پاکستانی کینیڈین پینٹر اور مجسمہ کار ہیں وہ اپنی پینٹنگ کی نمائش کینیڈا، فرانس، اٹلی، امریکہ، بھارت، متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں کرچکے ہیں۔ ان کی ایک کاوش کا نام ’’کافر‘‘ ہے، جس کی تین برس قبل کراچی میں نمائش ہوچکی ہے۔ یہ ہمارے معاشرے کی تیز رفتار آبادی کی عکاسی کرتی ہے۔ شاہد رسام کے فنی سفر پر مبنی ایک کتاب بھی شائع ہوچکی ہے ۔ان کی شخصیت و فن سے متعلق آرٹ کے معروف نقاد اور سینئر مورخ، ڈاکٹر اکبر نقوی کی تحریر کردہ اس کتاب کا عنوان ’’سینس اینڈ اِن سینیٹی‘‘ ہے۔

پاکستان، برطانیہ، دبئی، اٹلی، فرانس اور بھارت سمیت شاہد رسام کے طویل اور وسیع تخلیقی سفر کے چرچے دنیا کے 40 سے زائد ممالک میں ہیں، جس پر مبنی اس کتاب کا دیباچہ عہد ساز مزاح نگار، مشتاق احمد یوسفی نے تحریر کیا ہے۔ شاہد رسام غالب اور کئی شعراء کے کلام کو رنگوں میں ڈھالا ہے۔ جس کی تفصیل اس کتاب میں درج ہے۔ کتاب کی تقریب رونمائی مشتاق احمد یوسفی کی صدارت میں ہوئی تھی ،جس میں انور مقصود، نور جہاں بلگرامی، مارجوری حیسن سمیت آرٹ کے دیگر بڑے لکھاریوں نے آرٹسٹ کے فنی سفر پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 day ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago