ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور فاروق ستار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایک بار پھر اپنی ویڈیو سے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ اس بار حریم شاہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی نامور شخصیت فاروق ستار کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے منظر عام پر آنے والی ان ویڈیوز میں دونوں شخصیات کی اس ملاقات کا مقصد تو معلوم نہیں ہوسکا، لیکن بظاہر دونوں کو ویڈیو میں خوش گپییوں میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔ حر یم شاہ کی کسی سیاستدان سے یہ پہلی ملاقات نہیں بلکہ اس سے پہلے وہ کئی پاکستانی سیاستدانوں کے ساتھ ویڈیوز میں جلوہ گر ہوچکی ہیں جن میں حالیہ حکومتی شخصیات بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی یہ چونکا دینے والی یہ ٹک ٹاک اسٹار اپنی متنازعہ ویڈیوز کی وجہ سے ہمیشہ ہی خبروں میں “اِن” رہتی ہے، کبھی وہ اپنی ویڈیوز کے ذریعے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی سرانجام دینے کا اعلان کر بیٹھتی ہیں، تو کبھی جم میں ورزش کرتی نظر آتی ہیں.

بات محض یہی پر ختم نہیں ہوتی ہے بلکہ حریم شاہ اپنی کئی ویڈیوز میں حکومتی اداروں اور اعلی ترین دفتروں میں بھی گھومتی پھرتی دیکھائی دی ہیں جو کسی عام بندے کے بس کی تو بات نہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہاں بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا چکی ہیں۔

سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ کے اکاؤنٹ میں ان کی معمولات زندگی کے حوالے سے ہر طرح کی ویڈیوز موجود ہیں جن سے وہ اپنے فالوورز کو محضوض کرتی ہیں کیونکہ وہ یہ مانتی ہیں کہ اُن کی زندگی کُھلی کتاب کی مانند ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے حوالے سے ہر متنازعہ خبر کو تہہ دل سے تسلیم کرتی ہیں اور اس کا بھرپور فائدہ بھی اٹھاتی ہیں۔ ان کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہےکہ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد 2.1 ملین ہیں۔

تاہم یہاں آپ کو یہ بات بتاتے چلیں کہ ان کی متنازعہ ویڈیوز کے سبب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بار چینی ایپلیکیشن ٹِک ٹوک کو حریم شاہ پر پابندی عائد کرنے کے لئے درخواست بھی بھیجی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago