کراچی میں میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی تین “را” ایجنٹ گرفتار

کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے سلیپر سیل کے ایک دہشتگرد اور حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے دہشتگردوں کو رقم فراہم کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تینوں افراد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے سوک سینٹر، لیاقت آباد اور خالد بن ولید روڈ پر مختلف کاروائیوں کے دوران تین افراد کو حراست میں لیا ہے، گرفتار ملزمان میں ظفر خان، سفیان اور جاوید میمن شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ظفر خان کراچی فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کا ملازم ہے جبکہ ساتھ ہی ایم کیو ایم لندن سے بھی تعلق رکھتا ہے۔ ملزم کراچی میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔ ملزم ظفر خان نے بھارت میں تقریباً 14 ماہ تک دہشتگردی کی ٹریننگ بھی لے چکا ہے ۔

ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ ملزم ظفر خان کو دھلی میں محمود صدیقی گروپ نے عسکری تربیت دلوائی۔ ملزم بم بنانے اور جدید ہتھیار چلانے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔

ملزم ظفر صدیقی نے دوران تفتیش حوالہ و ہنڈی کے حوالے سے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک کا بھی پردہ اٹھایا ۔ جس کے بعد ایف آئی اے حکام نے سلیپر سیل کو فنڈز فراہم کرنے والے منی ایکسچینج کمپنی کے 2 مزید ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ایک ملزم سفیان ہے جو اس منی ایکسچینج کمپنی کا ڈائریکٹر ہے جبکہ دوسرا شخص جاوید میمن ہے جو اس منی ایکسچینج کا مینجر ہے۔ ساتھ ہی گرفتار ملزمان کے پاس سے اسلحہ، لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد ہوئے جن کو ایف آئی اے نے تحقیقات کے لئے تحویل میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے حکام کی جانب سے جہاں تینوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں وہیں ان تینوں گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی تفصیلات ملک کے تمام ائیرپورٹس پر بھی فراہم کردی گئیں ہیں۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل بھی ایک حاضر سروس پولیس اسٹنٹ سب انسپکٹر کو کراچی سے بھارتی خفیہ دہشتگرد ایجنسی”را” سے تعلقات کے شبہہ میں گرفتار کیا تھا، جس کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

حال ہی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، تاہم چاروں حملہ آوروں کے 8 منٹ میں سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس حملے کی تحقیقات میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی کہ حملے کے پیچھے بھی براہ راست بھارتی خفیہ دہشتگرد ایجنسی “را ” کے تربیت یافتہ دہشتگرد شامل تھے۔ بھارت ہمیشہ سے ہمارے ملک پر میلی آنکھ سے دیکھتے آیا ہے اور پاکستان میں حالات خراب کرنے کی کوششیں کرتا رہتا ہے، البتہ دوسری جانب ہماری پاک افواج اور تمام سیکورٹی ادارے ہے جو ہر بار بھارت کے ناپاک عزائم کو چکناچور کردیتے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاس ایسے باہمت اور بہادر جوان بھی ہیں اور ایسے ادارے بھی ہیں جو ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر ہر وقت ناصرف چوکنا رہتے ہیں بلکہ وقت پڑھنے پر اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں۔ ہمارے اداروں کو ہمارا سلام

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

15 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago