تعلیمی اداروں کو ایک بار پھر سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو ایک بار پھر سے 18 جنوری سے طے شدہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں یعنی 18 جنوری نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں میں تعلیمی سلسلے کو پھر سے بحال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک بار سے تعلیمی سرگرمیوں کو بحال کرنے سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم، معاون خصوصی برائے صحت نے شرکت کی، اجلاس کی سربراہی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کی، جہاں ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کو ایک بار پھر سے مرحلہ وار بحال کرنے پر اتفاق ہوا۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفت محمود نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء کی باعث بند شدہ تمام تعلیمی اداروں میں ایک بار پھر سے تعلیمی سرگرمیوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا، پہلے مرحلہ 18 جنوری سے شروع ہوگا، جس میں سب سے پہلے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے لئے تعلیمی سرگرمی آغاز کیا جائے گا جبکہ پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کی تعلیمی سرگرمیاں یکم فروری سے شروع ہوں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزید بتایا کہ ہائر ایجوکیشن یعنی جامعات میں بھی تعلیمی سرگرمیاں یکم فروری سے شروع کی جائیں گی۔ جبکہ امتحانات کے حوالے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے تعلیم کا بےحد نقصان ہوا ہے، طلباء میں سیکھنے کی صلاحیت میں واضح اثر پڑھا ہے تاہم اس بار کسی بھی بچے کو امتحان کے بغیر پاس نہیں کیا جائے گا۔

Image Source: Twitter

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق اگلے ہفتے این سی او سی کے اجلاس میں تمام صورتحال پر ایک بار سے پھر سے غور کیا جائے گا. جن شہروں میں انفیکشن کا ریٹ زیادہ ہوگا وہاں پر غور کیا جائے گا کہ تعلیمی اداروں کو کھولا جائے کہ نہیں، کیونکہ چھوٹی کلاسز کو کھولنے سے قبل انفیکشن کا تناسب دیکھنا ضروری ہوگا، مکمن ہے جن شہروں میں انفیکشن ریٹ زیادہ ہو، وہاں چھوٹی کلاسز نہ کھولی جائیں البتہ جہاں کم ہوگا وہاں کھول دی جائیں گی۔

کورونا وائرس کے اعداد وشمار پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمود نے بتایا کہ جب چند ماہ قبل ستمبر کے مہینے سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس وقت کورونا وائرس کی مثبت شرح 1.9 کے قریب تھی، لیکن جب 26 نومبر کو تعلیمی اداروں کو ایک بار پھر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو کورونا وائرس کی مثبت شرح 7.14 تک جاپہنچی تھی جوکہ اب کم ہوکر 6.10 تک آ پہنچی ہے۔

یاد رہے تقریباً 4 ماہ کے بعد ایک بار پھر سے ملک بھر میں معطل شدہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گزشتہ برس فروری میں تعلیمی ادارے بند کئے گئے تھے، جسے ستمبر میں دوبارہ کھولا گیا تھا تاہم بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے انہیں دوبارہ بند کردیا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 hour ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago