پاکستان کی نوجوان تائیکوانڈو کھلاڑی ماہم آفتاب انتقال کرگئیں


0

پورے قوم کے لئے انتہائی افسوسناک خبر، پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل اولمپئن تائیکوانڈو اسٹار ماہم آفتاب گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئیں۔ ماہم آفتاب برین ٹیومر کے علاج کے سلسلے میں شوکت خانم کینسر اسپتال میں داخل تھیں لیکن جانبر نہ ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر وہاڑی سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی مشہور و معروف تائیکوانڈو پلئیر ماہم آفتاب کو ایک ماہ قبل برین ٹیومر کا مرض تشخیص کیا گیا تھا، جس کے باعث وہ اسپتال میں زیر علاج تھیں لیکن افسوس کے ساتھ وہ اپنے مرض سے جانبر نہ ہوسکیں اور گزشتہ دنیائے فانی سے رخصت ہوگئیں۔

ماہم آفتاب کی پروفیشنل زندگی کے حوالے سے بات کی جائے تو انہوں نے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر تائیکوانڈو میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی بڑے ایونٹس میں پاکستان کے لئے کامیابی حاصل کی۔ اردن میں ہونے والے عالمی ایونٹ میں انہوں نے پاکستان کے گولڈ میڈیا حاصل کرکے ملک اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ یہی نہیں سال 2008 میں انڈونیشیا میں ہونے والے یوتھ اولمپکس میں بھی ماہم آفتاب نے سرخ ہلالی پرچم کی نمائندگی کی۔ جبکہ سال 2009 میں ایزمیر میں ہونے والی ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ اور ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

بعدازاں سال 2010 میں سنگاپور پور ہونے والے یوتھ اولمپکس میں بھی ماہم آفتاب نے دوسری پوزیشن حاصل، انہیں فائنل میں اردن کے دانا حیدر ٹوران کے ہاتھوں فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد انہوں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سال 2014 کے بھی یوتھ اولمپکس میں شرکت کی۔ جبکہ اگر قومی مقابلوں کی بات کی جائے تو انہوں نے پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی تائیکوانڈو مقابلوں جیت اپنے نام کی۔ تاہم پانچ سال قبل ماہم آفتاب نے تائیکوانڈو مقابلوں سے دوری اختیار کرلی۔

Image Source: dailytimes.com.pk

تائیکوانڈو میں ان کی بہترین پروفیشنل صلاحیتوں کے باعث انہیں “دختر وہاڑی” کے لقب سے بھی پکارا جاتا تھا۔

فخر پاکستان ماہم آفتاب کی اچانک موت کی خبر نے ہر کسی کو چونکا کر رکھ دیا، ان کی تائیکوانڈو میں بےشمار خدمات پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن ( پی ٹی ایف) کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد کی جانب سے بھی تعزیتی پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے مرحومہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک زبردست تائیکوانڈو کی کھلاڑی تھیں، اس کھیل کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔ ساتھ ہی انہوں مرحومہ کی مغفرت اور اہلخانہ کے لئے صبر کی دعا بھی کی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ماہم آفتاب کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا گیا کہ پاکستان کا نام عالمی دنیا میں روشن کرنے والی ماہم کا یوں اچانک دنیا سے رخصت ہونا افسوسناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر صارفین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جانب سے ناصرف ماہم آفتاب کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے بلکہ ان کی خدمات کا بھی پھرپور انداز میں اعتراف کیا جارہا ہے۔

اس دوران وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے تائیکوانڈو کھلاڑی ماہم آفتاب کے انتقال گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا وہیں انہوں نے مرحومہ کی بخشش کی بھی دعا کی۔

واضح رہے ماہم آفتاب کا شمار دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑیوں میں ہوا کرتا تھا جب انہوں نے سال 2008 میں پہلی بار گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، یہ عالمی ریکارڈ آج بھی قائم ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *