جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا


0

سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی یہ تقریب سپریم کورٹ میں منعقد جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے بطور سپریم کورٹ جج حلف لیا۔ ملک میں نئی تاریخ رقم کرنیوالی جسٹس عائشہ ملک 2031 تک سپریم کورٹ میں فرائض سر انجام دیں گی، اس دوران وہ ممکنہ طور پر پہلی خاتون چیف جسٹس پاکستان بننے کا اعزاز بھی حاصل کرسکتی ہیں۔

تقریب حلف برداری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں، ہم کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے۔ جبکہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی خاتون جج سپریم کورٹ میں تعینات ہوئی ہیں جو سب کے لیے خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پہلی مرتبہ سپریم کورٹ میں آبادی کا حقیقی معنوں میں عکس نظر آئے گا، یہ بہت پُر مسرت موقع ہے۔ اس تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل فار پاکستان، سینیئر وکلا، لا افسران اور لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے افسران نے شرکت کی۔

چیف جسٹس نے جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیا—تصویر: سپریم کورٹ
Image Source: Twitter

واضح رہے کہ جسٹس عائشہ اے ملک لاہور ہائی کورٹ کی سخت اور بااصول جج سمجھی جاتی تھیں اور وہ بڑے بڑے فیصلے قانون کے مطابق کرکے اپنی قابلیت پہلے ہی منواچکی ہیں۔ بطور جج وہ اب تک کئی اہم مقدمات کے فیصلے سنا چکی ہیں۔ جیسا کہ خواتین کا کنوارہ پن جانچنے کے لیے ’ٹو فنگر ٹیسٹ‘ کا مقدمہ، جس میں انہوں نے اسے نامناسب اور خواتین کے لیے تکلیف دہ مرحلہ قرار دے کر ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

Image Source: File

سپریم کورٹ میں ان کی تقرری کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن نے 6 جنوری 2022 کو جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے ان کی تعیناتی کی حتمی منظوری دی تھی۔21 جنوری 2022 کو وزارتِ قانون و انصاف نے جسٹس عائشہ ملک کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 177 کی ذیلی شق ایک کے تحت تقرری کی منظوری دی تھی۔ سپریم کورٹ میں مقررہ 17 ججز میں سے جسٹس مشیر عالم کی 17 اگست کو ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی ہوئی ہے۔

Image Source: File

ملکی تاریخ رقم کر نیوالی جسٹس عائشہ ملک 3 جون 1966 میں لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم پیرس اور نیویارک سے حاصل کیں اور پھر کراچی گرامر اسکول سے سینئر کیمبرج مکمل کیا۔ انہوں نے امریکہ میں ہارورڈ لا اسکول سمیت پاکستان اور بیرون ملک سے تعلیم حاصل کی۔ وہ سابق چیف الیکشن کمشنر اور نامور قانون دان جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی ایسوسی ایٹ رہیں اور لگ بھگ چار برس تک یعنی 1997 سے لے کر 2001 تک ان کے ساتھ بطور معاون کام کیا۔ وہ 2012 میں لاہور ہائی کورٹ کی جج تعینات ہوئی تھیں اور اس وقت وہ چوتھی سینئر ترین جج کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اگر ان کی تقرری کی سفارش نہ بھی ہوتی تو امکان یہی تھا کہ وہ 2026 میں لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس بن سکتی تھیں جو اپنی نوعیت کا ایک الگ اعزاز ہوتا۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format