حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ میں سسرال کے ساتھ رہتی ہوں، مجھے جوائنٹ فیملی میںفائدے ہی فائدے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ سسرال میں رہنے کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ بچوں کی فکر نہیں ہوتی کیونکہ جب ہم کام پہ جاتے ہیں تو بچوں کی فکر نہیں ہوتی کیونکہ مجھے پتا ہے گھر میں دادا دادی موجود ہیں، اس کے علاوہ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ گھر میں کھانے اور راشن سمیت دیگر سامان کی بھی ٹینشن نہیں ہوتی کہ گھر میں گوشت ہے چکن ہے یا نہیں دالیں سبزیوں کی کوئی فکر نہیں ہوتی آج کیا پکانا ہے اس بات کی ٹینشن نہیں ہوتی کیونکہ سب کچھ میری ساس سنبھال لیتی ہیں۔
حسن احمد نے اپنی بیوی سےمتعلق اپنی دلی خواہش کا انکشاف کردیا۔
سنیتا نے یہ بھی کہا کہ نوکروں سے کام کروانا بھی آج کل بہت بڑا کام ہے یہ سب بھی میری ساس ہی دیکھتی ہیں
سنیتا مارشل نے مزید کہا کہ میری ساس کو کپڑوں کی ڈئزائنگ کا بھی شوق ہے تو میرے کپڑوں کا بھی بہت خیال رکھتی ہیں میچنگ ٹراؤز یا دوپٹہ چاہیئے ہو سمیت دیگر مسائل بھی حل کردیتی ہیں۔
پروگرام میں شامل طوبیٰ انور نے بھی جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کی اور کہا کہ ایک ساتھ رہنے میں بچوں کی تربیت اچھی ہوتی ہے، بچوں کو دادا دادی سمیت دیگر رشتوں سے اچھا ماحول اور مثبت چیزوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…