کرکٹر یاسر شاہ پر لڑکی کیساتھ زیادتی میں معاونت کا الزام,مقدمہ درج


0

جہاں گزشتہ دنوں کرکٹ کے حوالے سے پاکستانی شائقین کو خوشخبری موصول ہوئیں ہیں وہیں ایک خبر نے شائقین کو چونکا دیا ہے۔ مایہ ناز قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یاسر شاہ کے حوالے سے یہ خبر انٹرنیٹ پر آتے ہی وائرل ہوگئی۔

متاثرہ لڑکی کی خالہ کی جانب سے درج مقدمہ میں یاسر شاہ پر بھی الزامات عائد ‏کیے ہیں۔ رپورٹ میں لڑکی کی خالہ نے بتایا ہے کہ 14سالہ لڑکی جو میٹرک کی طالبہ ہے، لاہور میں ایک تقریب میں گئیں تھیں جس کی میزبانی کرکٹر یاسر شاہ نے کی تھی جو کہ ان کے جاننے والے ہیں۔وہاں سے واپس آنے کے دو سے تین ماہ بعد، مجھے اپنی بھانجی بیمار اور پریشان لگی ، مسلسل پوچھنے پر بھانجی نے بتایا کہ یاسر شاہ کے گھر پر اس کے دوست فرحان نے اس کا موبائل نمبر لیا اور اس سے چند بار بات کرنے کے بعد یہ دعویٰ کرنے لگا کہ وہ اس کا دوست ہے۔

Image Source: The News

فرحان یاسر شاہ سے بھی واٹس ایپ پر بھی بات کرواتا تھا،دونوں نے مجھے ‏بھلاپھسلا کر شیشے میں اتارا۔ 14 اگست کو جب متاثرہ لڑکی ٹیوشن جارہی تھی تو فرحان نے اسے ٹیکسی میں بیٹھایا ‏اور ‏ایف -1 فلیٹ پرلے گیا، فلیٹ پر فرحان نے دست درازی شروع کی، مزاحمت کرنے پر گن پوائنٹ پرجنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔فرحان نے دھمکی دی کہ کسی سے ذکر کیا تو ویڈیو وائرل کردوں گا اور ‏جان سے بھی مار دونگا۔ فرحان نے یاسر شاہ سے بھی اسی وقت دھمکی دلوائی، یاسر شاہ نے کہا کہ ‏وہ انٹرنیشنل کرکٹر ہے شکایت کی صورت میں کسی بھی مقدمے میں پھنسا دے گا۔

Image Source: Dawn

ایف آئی آر کے مطابق یاسر شاہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا وہ بہت با اثر ہے، اعلی ‏افسران سے دوستی ہے، جب پولیس درخواست دینے کا کہا تو یاسر شاہ نے کہا کہ جوہونا تھا ہوگیا ، ‏تمہارے نام پر فلیٹ کروا دونگا اور 18 سال تک تمہارے اخراجات بھی برداشت کروں گا فرحان سے نکاح ‏کرلو۔ ایف آئی آر کے مطابق فرحان نے بعد میں بھی بلیک میل کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، فرحان ‏یاسر شاہ سے فون پر بات کرواتا اور اس سے بھی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کرتا، 11 ستمبر کو واٹس ‏ایپ پر یاسر شاہ کو سارے معاملے کے بارے میں بتایا تو مذاق اڑایا اور کہا مجھے کمسن لڑکیاں ‏پسند ہیں۔

مزید پڑھیں: عاطف اسلم نے خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے پر جاری کنسرٹ ختم کردیا

تاہم ابھی تک اس معاملے پر یاسر شاہ کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ البتہ اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ ہمارے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ ایک کھلاڑی پر چند الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی فی الحال اس حوالے سے معلومات اکٹھی کر رہا ہے اور جب تک اس سلسلے میں مکمل حقائق سامنے نہیں آجاتے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حامیزہ مختار نامی خاتون نے سیشن کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ بابر اعظم نے ان کو نہ صرف جنسی طور پر ہراساں کیا بلکہ بلیک میل بھی کیا۔ مزید براں ، لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل کر دیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *