بھارتی فلمی اداکار ارشد وارثی بھی بجلی کی اوور بلنگ کا شکار ہوگئے

کیا آپ بجلی کی عدم فراہمی اور اوور بولنگ کے باعث پریشان ہیں؟ تو پھر ایک سکون کی سانس لے لیجئے کیونکہ اس خبر کے بعد اب کی پریشانی کم تو نہیں ہوگی تاہم آپ کو حوصلہ ضرور مل جائے گا کیونکہ بجلی کی عدم فراہمی اور اوور بلنگ کا مسئلہ محض آپ کا ہی نہیں بلکہ بڑے بڑے لوگوں کا ہے۔

جی ہاں بلکل شوبز ستاروں کی زندگیوں کا سن کا ۔دماغ میں ایک الگ سا خیال آجاتا ہے کہ گلیمر، پیسہ اور بہت کچھ اور اگر یہی شوبز اسٹار اگر بولی ووڈ سے تعلق رکھتا ہو تو توقعات مزید آگے بڑھ جاتی ہیں تاہم ایک چیز جو اس میں ہم نہیں سوچتے ہیں کہ وہ بھی تو انسان ہیں ہمارے اور آپ کے جیسے تو ان کے مسائل بھی تو ہمارے جیسے ہونے چاہیں۔ لیکن اب سوچنے کی ضرورت نہیں بلکہ بلکل ایسا ہی ہے۔

گزشتہ روز بھارتی فلم اسٹار ارشد وارثی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ان کی پینٹنگز کو خرید لے تاکہ وہ اپنا بجلی کا بل ادا کرسکیں، جبکہ مزید یہ بھی لکھ دیا کہ ان کے پاس ابھی گردے موجود ہیں اگلے مہینے کا بل ادا کرنے کے لئے۔ اطلاعات کے مطابق لاک ڈاؤن کے عرصے میں بھارت میں بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، اداکار ارشد وارثی نے تقریباً 3 لاکھ 500 سو 64 روپے بجلی کے بل کی صورت میں ادا کئے ہیں۔

ساتھ ہی اس حوالے سے بولی ووڈ اسٹار ارشد وارثی نے جنہوں نے مشہور بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم منا بھائی میں سرکٹ کا معروف کردار ادا کیا تھا، اپنی اگلی ٹوئیٹ میں اس امید کا خیال ظاہر کرتے ہیں کہ جلد بجلی کی کمپنی ان کا مسئلہ حل کرے گی۔

تاہم ان کی یہ ٹوئیٹ ایک طنزیہ انداز میں ایک مذاق کے طور پر تھی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سب لوگ مسائل سامنا کرتے ہیں اور اس وقت بجلی کے بل کے باعث وہ بھی کررہے ہیں لیکن ٹوئیٹر صارفین کی جانب سے اداکار ارشد وارثی کے اس ٹوئیٹ پر مختلف انداز میں ردعمل دیا جارہا ہے کوئی کہتا ہے ان کی پینٹنگز خریدنے کے لئے اپنی گردے بیچنے پڑھیں گے تو کوئی تو کوئی پوچھ رہا ہے یہ دھمال والی فلم کی پینٹنگز تو نہیں ہیں

واضح رہے اس سے قبل بھارت میں ارشد وارثی سمیت کئی معروف فنکار بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے پر سوشل میڈیا پر اپنی آواز بلند کرچکے ہیں، جن میں تاپسی پنو، ہما قریشی ، نمرت کور، سوہا علی خان، دینو موریا شامل ہیں ۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 month ago