پاکستانی گلوکار سجاد علی میرے پسندیدہ گلوکار ہیں، سجاد علی

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے نامور گلوکار سونو نگم کا شمار بھادت کے صف اول کے گلوکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنی خوبصورت آواز کے ذریعے بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں میں شامل کئے گئے گانوں کو اپنی جادوئی آواز دے کر انھیں ہمیشہ کے لئے یادگار بنا دیا ہے۔ آج سونو نگم کئی نئے آنے والے گلوکاروں کے پسندیدہ گلوکار ہیں، البتہ سونو نگم کے پسندیدہ گلوکار کون ہیں؟ کیا وہ کسی کو معلوم ہے؟

اس سلسلے میں بھارتی گلوکار سونو نگم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی گلوکار سجاد علی ناصرف قابل عزت قرار دیا بلکہ انہوں نے سجاد علی کو اپنا پسندیدہ گلوکار بھی قرار دیا۔

ان تمام خیالات کا اظہار بھارتی گلوکار سونو نگم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے پر جاری کئے گئے پیغام میں کیا جس میں انہوں نے سجاد علی کے ساتھ بنوائی گئی تصویر کو شئیر کرتے ہوئے انھیں اپنا پسندیدہ گلوکار قرار دیا بلکہ ان کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو بھی یادگار قرار دیا۔

گلوکار سونو نگم نے اپنے جاری کئے گئے پیغام کے ساتھ اپنی اور سجاد علی کی ایک تصویر شئیر کی، جس احوال بتاتے ہوئے گلوکار سونو نگم نے لکھا کہ گزشتہ برس مارچ میں پاکستانی گلوکار سجاد علی کے ساتھ ایک اتفاقیہ ملاقات ہوئی، 19 مارچ کو عدیل فاروق ہمیں عاطف علی کے اسٹوڈیو کا جائزہ لینے کے لئے لیکر گئے تھے وہاں سے ہمیں اپنا پہلا لائیو ڈیجیٹل کنسرٹ کرنا تھا جوکہ ہم نے 22 مارچ کو کیا۔

ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے سونو نگم لکھتے ہیں کہ اس موقع پر سب سے زیادہ قابل احترام گلوکار اور میرے پسندیدہ موسیقار سجاد علی بھائی اپنے بیٹے کے ہمراہ وہاں موجود تھے اور یہ ان کی محبت اور احترام تھا کہ انہوں نے میرے آنے تک کا انتظار کیا تاکہ ہم ہم زندگی میں پہلی بار مل سکیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ملاقات کے ڈیڑھ گھنٹے کو اپنی زندگی کے ناقابل فراموش لمحات قرار دیا۔

Image Source: Twitter

اس دوران گلوکار سنو نگم نے پاکستانی لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے گانے ” کٹنا نئیں” ان کا اور ان کے گھر والوں کا پسندیدہ گانا قرار دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ان کے گانے کو میری بہن تیشا نگم نے بھی کور کیا تھا۔ اس سے قبل گانے کور کرنے کے لئے میں نے سجاد بھائی سے فون کرکے اجازت مانگی تو انہوں نے ناصرف مجھے اجازت دی بلکہ انہوں نے اس کا مجھ سے کوئی معاوضہ بھی نہیں لیا۔ اسے حقیقتاً کہتے حقیقی انسان کہتے ہیں۔

یاد رہے گلوکار سونو نگم ہمیشہ سے پاکستانی گلوکاروں کی آواز کے مداح رہیں ہیں جن میں نصرت فتح علی خان جیسے لیجنڈری موسیقار بھی شامل ہیں۔ جبکہ حال ہی میں سونو نگم پاکستانی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا گانا سن کر آبدیدہ ہوگئے تھے جس پر انہوں کہا تھا کہ کئی دنوں بعد کسی آواز نے ان کا دل چھوا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

فیروز خان کی دوسری شادی؟حقیقت کیا ہے؟

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فیروز خان کی اپنی دوسری بیوی کے…

11 hours ago

ٹی ٹوئنٹی کے میچز پاکستان کب اور کہاں کھیلے گا؟

دنیائے کرکٹ کے دلچسپ ترین ٹورنامنٹ 'ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024' کا آغاز نزدیک آپہنچا ہے۔…

1 day ago

انسانی جسم کتنی گرمی برداشت کر سکتا ہے؟

پاکستان  کے کئی شہروں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے بدھ کے روز شہر…

2 days ago

عمران خان کی تصویر کیساتھ شرعی سوال، سعودی عالم عاصم الحکیم کا منہ توڑ جواب

سوشل میڈیا صارف نے سعودی عالم دین عاصم الحکیم سے سوال پوچھا تھا جو سوشل…

5 days ago

مجھ پر میرے شوہر نے قاتلانہ حملہ کروایا ہے۔اداکارہ زینب جمیل

شوبز اور ماڈلنگ سے اسلام کی خاطر کنارہ کشی کرنے والی اداکا رہ زینب جمیل…

6 days ago

یمنی زیدی آلو کی طرح ہے۔ہر ایک کے ساتھ فٹ ہوجاتی ہے۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پروہاج علی کے فین پیج نے ایک پوسٹ…

1 week ago