پاکستان کی مشہور اداکارہ سونیا حسین کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویریں دیکھ کر عوام حیران و پریشا ہوگئی۔
اداکارہ سونیا حسین نے اپنے نئے پراجیکٹ کیلئے منفرد روپ اپنا لیا۔اس روپ میں ان کے چھوٹے بال، بالوں کا لڑکوں کی طرح سنہرہ رنگ ، چہرے پر دانے اور جھا ئیاں ، اآنکھوں کے گردسیاہ حلقے اور کالے رنگ کی شرٹ اور پینٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کی اس حالت نے انکے مداحوں کو پریشان کردیا۔
سونیا حسین نےسوشل میڈیا کے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیر ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے پراجیکٹ کی پہلی جھلک شیئر کی ہے جنہیں دیکھ کر ان کے مداح بھی دنگ رہ گئے ہیں۔
ان تصاویر میں ایک میں ان کے کان پر سگر یٹ لگی ہوئی نظر آرہی ہے تو ایک تصویر میں ان کے ہاتھ میں سگریٹ ہے۔
سونیا حسین ان تصاویر میں بہت زیادہ بیماراورشدید نشے کے عادی انسان کی طرح لگ رہی ہیں۔
ان تصاویر کے بارے میں اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ حلیہ انہوں نے اپنے جلد آن ائیر ہونے والڈرامے ’مرشد‘ کے لیے اپنایا ہے، جس کو پڑھ کر اداکارہ کے مداحوں نے سکون کا سانس لیا
.انہوں نےاپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’مرشد سے ملیے، اپنے نئے پراجیکٹ کے لُک پر سے پردہ ہٹا رہی ہوں
سونیا حسین نے مزید کہا کہ ’سراب میں حورین کے کردار کے بعد، مرشد ایک ایسا کردار ہے جو انکے دل کے بے حد نزدیک ہے۔
سونیا حسین کے اس منفرد و مشکل گیٹ اپ کواچھی طرح اپنانے پر انکے مداحو ں کے ساتھ ساتھ اداکاروں نے بھی انکی کوشش کی تعریف کی ہے۔
اداکارہ کے اس حلیے کی تعریف کرنے والے پاکستانی فنکارو ں میں یمنیٰ زیدی، عائزہ خان، اشنا شاہ، عمران اشرف، نمرہ خان، نادیہ حسین، سمیع خان، کنزہ ہاشمی، ایرج فاطمہ، نازش جہانگیر ، غنا علی و دیگر شامل ہیں۔ ‘
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…