ماضی میں اداکارہ سونیا حسین اور اداکارہ فریال محمود کے درمیان کسی بات کو لیکر تلخی بتائی جاتی تھی، لیکن اس تلخی کی وجہ آج تک میڈیا میں نہیں آسکی تھی، البتہ سونیا حسین کی جانب سے اب بالآخر انکشاف کر دیا گیا ہے کہ فریال محمود کے ساتھ انکے جھگڑے کی وجہ کیا تھی۔
اداکارہ سونیا حسین نے ایک انٹرویو میں اپنے جھگڑے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اب دونوں کے درمیان بہت اچھے مراسم ہیں لیکن ان کے درمیان تلخی کی ایک تاریخ ہے، جو کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی۔
سونیا حسین نے ایوارڈ شو نائٹ میں فریال محمود کے طویل گلے ملنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’’ہاں، اداکارہ نے مجھے گلے لگایا، یہ نہیں کہ ہم ایک دوسرے کو ذاتی طور پر جانتے ہیں، بلکہ اس لئے کہ ہم نے ڈرامہ سیریل فروا کی اے بی سی میں ایک ساتھ دو سین بھی کیے تھے۔
اس کے بعد سونیا حسین نے فریال محمود کے ساتھ اپنے جھگڑے کے بارے میں بات کی اور کہا کہ “انہوں نے ہمیشہ ہی مضبوط اور خواتین پر مبنی کرداروں کو فروغ دیا ہے، میں ایسے کرداروں کو ترجیح دیتی ہوں،” چنانچہ ایک دن میں نے ‘بیچاری عورت’ نامی ڈرامے کا بل بورڈ دیکھا، جس نے میری توجہ اپنی طرف مرکوز کرالی۔”
جس پر سونیا حسین نے مزید کہا کہ “میں نے فیس بک پر ایک سٹیٹس پوسٹ کیا تھا کہ لوگ ان دنوں کس قسم کے ڈرامے بنا رہے ہیں۔” اس وقت مجھے نہیں معلوم تھا کہ فریال محمود اس ڈرامے میں کام کر رہی ہیں۔
اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ “اگرچہ میں نے ڈرامے کے نام اور ڈرامے کی قسم پر طنزیہ تبصرہ کیا تھا، لیکن انجانے میں، میں نے اس کے بارے میں دوبارہ لکھا۔ اس کا مقصد فریال محمود پر ذاتی طور پر حملہ کرنا نہیں تھا لیکن پھر جواب میں اداکارہ نے اس کے بارے میں تبصرہ اور ایک پوسٹ بھی کی،‘‘ اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر اس پر کھل کر بحث ہوئی ہوگئی۔
“اس سلسلے میں سونیا حسین نے بتایا کہ وہ ایوارڈ کی رات تک فریال محمود سے نہیں ملی تھیں، لیکن جب وہ ملیں تو وہ بہت اچھے انداز میں ملیں، اگر اس رات انہوں نے مجھے اعتماد نہ دیا ہوتا تو میں وہاں شاید کچھ نہیں بول سکتی تھی۔
سونیا حسین نے پیسا ایوارڈ کے حوالے سے کہا کہ “یہ جذباتی اور غیر متوقع تھا، اس لیے یہ میرے لیے بڑا لمحہ تھا،” “میں سمجھ نہیں سکتی کہ یہ ایوارڈ میرے لیے اتنی دیر سے کیوں آیا۔ جیوری نے صرف نمایاں ڈرامے دیکھے اور ایوارڈز کا اعلان کیا۔
واضح رہے یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ سونیا حسین کی تنازعے کا شکار ہوئی ہیں، اس سے قبل سوشل میڈیا پر اداکارہ اور اسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کے درمیان لفظی گولہ باری دیکھی گئی تھی، اگرچے دونوں کی درمیان تنازعے کی وجہ ایک تین سال پرانی سونیا حسین کی انٹرویو کی ویڈیو تھی۔
دوسری جانب اداکارہ فریال محمود کے ساتھی فنکاروں کے ساتھ جتنے اچھے مراسم ہیں وہیں انہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بولڈ ڈریسن، ڈانس اور رقص جسم پر ٹیٹو بنوانے کے باعث انہیں آئے روز تنقید کا سامنا کرنا پڑھتا رہا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…