کیا سلمان خان اور سوناکشی سنہا نے خفیہ شادی کرلی ہے؟

بولی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی شادی کب ہوگی؟ یہ سوال کوئی نیا نہیں ہے، کئی عرصے سے میڈیا میں یہ سوال گردش کر رہا ہے، اس سلسلے میں کئی موقع پر کئی نام سامنے البتہ تمام خبریں بعد میں بےبنیاد ثابت ہوئیں تاہم ایک بار پھر سے میڈیا میں سلمان خان کی شادی کی خبریں زیرگردش ہیں اور اس بار ان کا نام بولی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دبنگ خان کی شادی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ہیں، اس بار نام بولی ووڈ لیجنڈ شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دونوں فنکاروں نے شادی کو خفیہ کر رکھا ہے۔ جس نے سبھی مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

Image Source: Twitter

بولی ووڈ اداکار سلمان خان یوں تو اپنی خوبصورت جسامت (باڈی)، فلموں اور کبھی شادی نہ کرنے کو لیکر ہمیشہ میڈیا کی خبروں میں رہتے ہیں۔ لیکن اس بار خبر اداکار کی بقاعدہ شادی کے متعلق سامنے آئی ہے اور یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب سلمان خان کی سوناکشی سنہا کے ہمراہ ایک تصویر وائرل ہوئی، جس میں دبنگ خان انہیں انگوٹی پہنا رہی ہیں۔

جوں ہی سوشل میڈیا ہر یہ خبر وائرل ہوئی، بھارتی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا کیونکہ یہ بظاہر کسی فلم کی عکسبندی کی تصویر نہیں لگ رہی، اسے دیکھ کر سب کو ایسا لگ رہا ہے کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے، بلاشبہ دونوں فنکاروں کے مداحوں کے لئے یہ ایک حیران کن خبر تھی۔

Image Source: Twitter

اس موقع پر بھارتی میڈیا کا سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کے حوالے سے کہنا ہے کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی یہ تصویر جعلی ہے اور اسے فوٹوشاپ پر ایڈیٹ کرکے جان بوجھ کر وائرل کیا گیا ہے۔ لہذا سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی محض ایک افواہ ہے اور کچھ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان نے’چک دے انڈیا‘ کا رول کیوں قبول نہیں کیا تھا؟

واضح رہے اداکارہ سوناکشی سنہا نے سال 2010 میں سلمان خان کے ساتھ بولی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دبنگ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس فلم میں انہوں اپنی زبردست اور جاندار اداکاری سے سبھی فلم بینوں کی داد حاصل کی تھی۔ مذکورہ فلم کے بعد انہوں نے ناصرف دبنگ کے دیگر دو پارٹس میں کام کیا بلکہ راؤڈی راٹھور، سن آف سردار، ونس اپون آآ ٹائم ممبئی اور ٹوٹل دھمال جیسی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے۔ یہی نہیں سال 2010 میں انہیں اپنے زبردست ڈیبیو پر بہترین ڈیبیو اداکارہ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

یاد رہے یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے جب کسی اداکار کی تصویر ایڈٹ کرکے اس کی خفیہ شادی کی افواہیں پھیلائی گئی ہوں۔ کچھ ماہ قبل مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور بالی ووڈ ابھرتی ہوئی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر بھی ایڈٹ کر کے دونوں کی خفیہ شادی کی خبریں پھیلائی گئی تھیں، اور یہ تمام خبریں عامر خان کی کرن راوٴ سے علحیدگی کے بعد سامنے آئیں تھیں، کچھ لوگوں نے طلاق کی وجہ بھی فاطمہ ثناء شیخ کو ہی قرار دیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago