Categories: Uncategorized

سوشل میڈیا پر علامہ اقبال کا مجسمہ زیرِ بحث

علامہ اقبال عظیم شاعر اور مفکر ہیں جنہوں نے بانگِ درا، ضربِ کلیم، بالِ جبرل، زیور عجم، پیام مشرق، شکوہ، جوابِ شکوہ جیسے بہترین ادب کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں انقلابی روح پھونکی۔

پاکستان کو معرضِ وجود میں لانے کے لئے قائد اعظم کے ساتھ ساتھ ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ لیکن آج کل سوشل میڈیا پر شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا ذکر ان کے فلسفیانہ شاعری کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے ایک مجسمے کی وائرل ہونے والی تصویر کی وجہ سے زبان زدعام وخاص ہے اور اس وقت پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر علامہ اقبال سرفہرست ٹرینڈز میں موجود ہیں۔

مفکر پاکستان کا یہ مجسمہ لاہور کے گلشن اقبال پارک میں گزشتہ سال جشن آزادی کے موقع پر نصب کیا گیا تھا۔ اس مجسمے پر شدید تنقید کے ساتھ اس کا مذاق بھی اڑایا جارہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مجسمہ علامہ اقبال کی شخصیت کی عکاسی کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ شاعر مشرق کے اس مضحکہ خیز مجسمے کو بزدار حکومت توڑ ڈالے اور اسے نئے سرے سے بنایا جائے۔

عام عوام کے علاوہ نامور صحافی، سماجی و میڈیا شخصیات بھی اس مجسمے پر تبصرے کررہے ہیں۔

تاہم گلشنِ اقبال پارک انتظامیہ کے مطابق باغ کے مالیوں کو علامہ اقبال سے اتنی محبت تھی کہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شاعرِ مشرق کا ایک مجسمہ بنا ڈالا۔ پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مالیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہم نے یہ مجسمہ پارک میں نصب کردیا ہے جس کا مذاق نہیں اڑایا جانا چاہیئے۔

اس پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مالیوں کا کام مجسمہ بنانا نہیں اور انہیں علامہ اقبال پر طبع آزمائی نہیں کرنی چاہیئے تھی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ موجودہ حکومت کی جانب سے کسی قومی شخصیت کی عکاسی ایسے مضحکہ انداز سے کی گئی ہو بلکہ 2017 میں بھی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے قائداعظم کے نام پر عجیب وغریب تصویر والا کیک کاٹا تھا۔

لاہور کے گلشنِ اقبال پارک میں نصب علامہ اقبال کا مجسمہ مالیوں کی تین ماہ کی انتھک محنت اور ان کی شاعر ِمشرق سے محبت وعقیدت کا اظہار ضرور ہے لیکن اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ یہ مجسمہ اقبال کی مفکرانہ شخصیت کی عکاسی بالکل نہیں کررہا، وہ کہتے ہیں نہ جس کا کام اسی کو ساجھے، ایک مجسمہ ساز ہی اپنی کاریگری سے کسی مجسمے کو حقیقت کا روپ دے سکتا ہے یہ کام ہر کسی کے بس کی بات نہیں!!

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago