Categories: پاکستانصحت

کیا چھٹی کے دن دیر سے اٹھنے کا کوئی فائدہ ہے؟

بیشتر افراد چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونا پسند کرتے ہیں اور سائنسدانوں نے اس عادت کے حیران کن فائدے دریافت کیے ہیں۔

Sleeping More On Weekends

دیر تک سونے سے ڈپریشن میں کمی

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ہفتہ وار چھٹی کے دن زیادہ دیر تک سونے والے افراد میں ڈپریشن جیسے مرض کا خطرہ نمایاں حد تک گھٹ جاتا ہے۔

یہ دلچسپ دعویٰ چین میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔

سینٹرل ساؤتھ یونیورسٹی کی تحقیق میں لگ بھگ 8 ہزار افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 50 فیصد کے قریب افراد ہفتہ وار چھٹی کے موقع پر معمول سے زیادہ وقت تک سونے کے عادی ہوتے ہیں۔

جو افراد چھٹی کے دن ایک یا 2 گھنٹے زیادہ سوتے ہیں، ان میں ڈپریشن کی علامات سے متاثر ہونے کا خطرہ 46 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ عام دنوں میں 6 گھنٹے سے کم وقت تک سونے والے افراد میں ڈپریشن کا خطرہ بڑھتا ہے، مگر ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر زیادہ وقت تک سونے سے انہیں اس مسئلے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھٹی کے دن 2 گھنٹے کی اضافی نیند دماغ کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے اور ڈپریشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

:یہ بھی پڑھیں

کیا صرف 15 منٹ میں آپ کی صحت بہتر ہو سکتی ہے؟

دیر تک سونے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر آپ عام دنوں میں نیند پوری نہیں کر پاتے مگر ہفتہ وار چھٹی کے موقع پر زیادہ سوتے ہیں تو امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ 20 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

اس تحقیق میں لگ بھگ 91 ہزار افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

یوکے بائیو بینک سے حاصل کیے گئے ڈیٹا میں یہ دیکھا گیا تھا کہ لوگوں کی نیند اور امراض قلب کے درمیان کیا تعلق موجود ہے، خاص طور پر ہفتہ وار چھٹی کے موقع پر زیادہ دیر تک سونے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ان افراد کو نیند کے دورانیے کے مطابق 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

ان میں سے 19 ہزار 8 سو سے زائد افراد کو نیند کی کمی کا شکار قرار دیا گیا جبکہ باقی ایسے تھے جو کبھی کبھار ناکافی وقت تک سوتے تھے، مگر انہیں نیند کی کمی کا شکار نہیں کہا جاسکتا تھا۔

ان افراد میں دل کی مختلف بیماریوں کے ڈیٹا کو بھی دیکھا گیا اور پھر ان سب کی صحت پر 14 سال تک نظر رکھی گئی۔

نتائج سے ثابت ہوا کہ ہفتہ وار چھٹی کے موقع پر زیادہ وقت سونے والے افراد میں امراض قلب کا خطرہ 19 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ نیند کی کمی موجودہ عہد میں کافی عام ہوچکی ہے مگر آپ چھٹی کے موقع پر زیادہ وقت تک سو کر امراض قلب کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

11 hours ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

2 days ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

2 weeks ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

3 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 month ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago