گلوکار عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی خبریں زیر گردش


0

مشہور ومعروف گلوکار عاصم اظہر یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں، جہاں انتہائی کم وقت کے عرصے میں انہوں نے اپنی سریلی آواز سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انگنت لوگوں کو اپنا مداح بنایا ہے وہیں ان کی دریا دل شخصیت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ لیکن افسوس پچھلے کچھ عرصے سے کافی منفی خبروں کی زد میں رہے ہیں تاہم اب لگتا یوں ہے کہ شاید وقت تبدیل ہو رہا اور عاصم اظہر کے لئے اچھے دنوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

اگر ماضی میں جائیں اور گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ یانیہ عامر کی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھیں، تو لگتا یوں ہی تھا کہ دونوں فنکار شاید ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ لیکن کچھ عرصے بعد سب اس وقت حیران رہے گئے، جب اداکارہ ہانیہ عامر نے تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے، انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا، جس پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر جسٹس فور عاصم کے نام ایک مہم بھی چلائی۔

Image Source: The Express Tribune

تاہم گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک دوسرے پر غیر اعلانیہ بیان بازی نے اس بات کو مکمل واضح کر دیا کہ دونوں میں اب ناصرف فاصلے کافی بڑھ چکے ہیں بلکہ دونوں اب اپنی اپنی زندگیوں میں بھی آگے بڑھ گئے ہیں۔ تاہم اب کل رات سے یہ خبر زیر گردش ہے کہ گلوکار عاصم اظہر کی میرب علی کے ساتھ منگنی ہوگئی ہے۔

Image Source: Instagram

میرب علی کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو وہ ایک فیشن بلاگر اور ماڈل ہیں۔ یہی نہیں میرب کو انڈسٹری میں گلوکار عاصم اظہر کے قریبی دوستوں میں شمار کیا جاتا ہے، جبکہ حالیہ کچھ عرصے میں دونوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کا جائزہ لیں، تو انہیں ان دنوں کافی بار ایک ساتھ دیکھا بھی گیا ہے۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

کچھ عرصہ قبل جہاں دنوں فنکاروں کو ایک ساتھ جیمنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا چکا ہے وہیں دنوں فنکار ماضی میں ایک دوسرے کی والدہ اور دیگر اہلخانہ کے ساتھ تصویریں بھی شئیر کرتے رہے ہیں۔ اس افواہ کی ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی لیکن یہ بات لوگوں کے لئے اس لحاظ سے حیران کن ہے کہ میرب علی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھی اچھی دوست رہی ہیں۔ اگرچے اب دوستی برقرار ہے یا نہیں، اس کا تاحال کسی کو معلوم نہیں ہے۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

چنانچہ گزشتہ روز سے گلوکار عاصم اِظہر اور میرب علی کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہے کہ دونوں کی منگنی کی تقریب ہوچکی ہے، تاہم ابھی تک ان دونوں فنکاروں یا ان کے اہلخانہ کی جانب سے خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ امید ہے کہ جلد دونوں فنکار اس خبر کے حوالے مداحوں کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے گلوکار عاصم اظہر اپنی زبردست گائیکی کے باعث نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتے ہیں لیکن کئی افسوس جب گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے بریک اپ کی خبریں سامنے آئیں تھی، تو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے انہیں سخت ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑھا تھا۔ بعدازاں ان کی اور ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو لیکر بیان بازی بھی ہوئی تھی۔ جس کے بعد عاصم اظہر نے اس پورے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے، ہانیہ عامر کے روئیے پر سوالات کھڑے کئے تھے۔

خیال رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کے گانے “تم تم” میں جلوے بکھیرنے والی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں کافی عرصے سے جاری تھیں کہ ان کے عاصم اظہر سے تعلقات ہیں۔ ماضی میں دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے، جس کی بنیاد پر یہ قیاس آرائیاں ہوتی رہیں کہ شاید وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ لیکن پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آئمہ بیگ کی ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے کھل کر عاصم اظہر سے اپنے تعلقات پر بات کی اور انہیں اپنا بہترین دوست قرار دے دیا بلکہ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی وضاحت کردی کہ ان کے درمیان”وہ” والے تعلقات نہیں۔ ہانیہ عامر کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا اور عاصم اظہر کے لئے کٹ گیا، کٹ گیا اور اسی طرح کی متعدد میمز وائرل ہوئیں


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *