
ان دنوں پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری کی جوڑی کے خوب چرچے ہو رہے، لوگوں کی جانب سے انہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ حال میں دونوں فنکاروں کی جانب سے ایک انٹرویو دیا گیا، جس میں دونوں نے بتایا کہ وہ کس طرح ایک دوسرے ملے تھے اور ان کا کب تک کا شادی کا ارادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے کچھ عرصے سے مداح دونوں شخصیات کو کئی بار ایک ساتھ مختلف مقامات پر دیکھ رہے تھے، مداحوں اور پرستاروں میں دونوں کے حوالے سے تجسس پایا جاتا تھا۔ دونوں فنکاروں کی جانب سے ایک دوسرے کے ہمراہ پُرکشش اور خوبصورت تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی جاتی رہی تھی۔ دونوں کے ہی مداح جاننا چاہتے تھے کہ آیا دونوں فنکار آپس میں تعلقات میں ہیں یا نہیں۔

اگرچے سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں کے ڈیٹنگ سے متعلق افواہیں زیر گردش رہیں تھیں تاہم دونوں ہی فنکاروں کی جانب سے پچھلے برس تک کسی بھی ایسی کسی خبر کی تصدیق نہیں کی تھی، بعدازاں آئنہ بیگ بطور مہمان ایک مارننگ میں مدعو تھے جہاں انہوں نے شہباز شگری کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔
حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ اور ڈائریکٹر شہباز شگری نے اداکار احسن خان کے مشہور پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن میں شرکت کی، جہاں دونوں فنکاروں نے اپنے تعلقات، مستقبل کے پلان اور کیرئیر کو لیکر کھل کر گفتگو کی۔ اپنی پہلی ملاقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شگری نے بتایا کہ وہ گلوکارہ سے اپنی فلم پرے ہٹ لو کے مکمل ہونے کے بعد ملے تھے۔ جبکہ آئمہ بیگ کے مطابق وہ بالما بھاگورہ کے دوران کام کرتے ہوئے نوجوان ڈائریکٹر سے ملی تھیں، اس گانے کے پروڈیوسر تھے۔

اس دوران آئمہ بیگ نے بتایا کہ پہلی ملاقات کے دوران انہوں نے شہباز شگری کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں تجویز دی تھی کہ وہ اداکاری کریں، کیونکہ وہ پُرکشش ہیں۔ جس کے بعد ان کی شہباز شگری سے اچھی دوستی ہوگئی اور پھر ملنا جلنا زیادہ بڑھ گیا۔
ایک سوال کے جواب میں دونوں نے بتایا کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ کب تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ ساتھ ہی آئمہ بیگ نے بتایا کہ جلد انشا اللہ ،ہماری منگنی ہوچکی ہے، یقیناً ہم شادی کے متعلق پلان کر رہے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ برس گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن ایک پروقار تقریب میں رشتہ ازواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔ بعدازاں اس پروگرام کی خوبصورت اور پُرکشش تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں تھی۔ دیکھنا ہوگا کہ کب یہ دونوں فنکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہیں، البتہ دونوں فنکاروں کی آنے والی زندگی کے لئے ہم نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کے گانے “تم تم” میں جلوے بکھیرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے چہ مگوئیاں کافی عرصے سے جاری تھیں کہ ان کے گلوکار عاصم اظہر سے تعلقات ہیں۔ دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کی بنیاد پر یہ قیاس آرائیاں ہوتی رہیں تھیں کہ شاید وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ لیکن پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آئمہ بیگ کی ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے کھل کر عاصم اظہر سے اپنے تعلقات پر بات کی اور انہیں اپنا بہترین دوست قرار دے دیا بلکہ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی وضاحت کردی کہ ان کے درمیان”وہ” والے تعلقات نہیں۔ ہانیہ عامر کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔
0 Comments