عالمی وباء کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو ہر اعتبار سے نقصان پہنچایا وہیں اس وباء کو قابو کرنے کے لئے جہاں ڈاکٹروں نے بے انتہا اپنی خدمات سرانجام دیں وہیں اس کورونا مخالف جنگ میں کئی سماجی رضاکار بھی شامل تھے جنہوں نے لاک ڈاؤن کے دنوں میں مختلف انداز میں لوگوں کی مدد کی۔
ان ہی ناموں ایک نام پاکستانی سکندر بزنجو کا ہے جنہوں نے کورونا مخالف جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور لوگوں کی خوب خدمت کی، ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے انہیں کورونا مخالف جنگ کا گم نام ہیرو قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کمپنی مائکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے عالمی وباء کورونا وائرس کی جنگ کے دوران انسانیت دوست خدمات سرانجام دینے والوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
بل گیٹس کے جاری کردہ پیغام میں ایک نام پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سے تعلق رکھنے والے نوجوان سکندر بزنجو کا ہے جنہیں کورونا وائرس کی وباء کے دوران لاک ڈاؤن کے عرصے میں بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقوں میں خوراک سمیت دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں پہنچائیں۔ ساتھ ہی ساتھ جہاں سکندر بزنجو نے عام عوام کی خدمت کے علاوہ اس جنگ کے فرنٹ لائن سولجرز یعنی ڈاکٹروں حفاظتی لباس (پی پی) بھی تقسیم کئے۔
مائکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس کی جانب سے اس حوالے سے اپنی ویب سائٹ گیٹس نوٹس ڈاٹ کام پر 7 لوگوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ایک نام سکندر بزنجو کا ہے، ویب سائٹ پر سکندر بزنجو کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ جب پاکستان میں کورونا وائرس پھیلا تو اس وقت وہ کراچی میں اپنی نوکری کے سلسلے میں مقیم تھے تاہم انہیں اس بات کا احساس تھا کہ اُنھیں اس وقت بلوچستان میں موجود ہونا چاہئے لہذا وہ بلوچستان پہنچے تو انہیں اندازہ ہوا کہ مسائل زیادہ ہیں لہذا انہوں نے ایک آرگنائزیشن بنائی۔ اس آرگنائزیشن میں ان کے ساتھ ڈاکٹر خالد اسماعیل، ڈاکٹر یاسر بلوچ اور باناری مینگل شامل تھے۔
ہماری ٹیم نے ابتداء میں ایک ماہ کے گھریلوں راشن کے لئے امداد جمع کری اور پھر اس سے تقریباً 10 ہزار کے قریب راشن کے تھیلے مقامی غریب علاقوں تک پہنچایا۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ ان کی ٹیم نے غریب لوگوں تک حفاظتی سامان جن میں فیس ماسک، ہینڈ سینٹائزر، فرنٹ شیلڈ وغیرہ بھی لوگوں تک پہنچائی۔
اس موقع پر عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ میری یا میری ٹیم کی کامیابی نہیں ہے بلکہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ بل گیٹس نے ہماری خدمات کا اعتراف کیا۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کا ہر شخص بل گیٹس کو جانتا ہے، میرے گاؤں اور دیگر اضلاع کے لوگ بھی اس بات پر بےحد خوش ہیں کہ بل گیٹس نے ہماری خدمات کا اعتراف کیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…