محبت میں دھوکہ،خاتون نے آشنا کو مردانہ صلاحیت سے محروم کردیا

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خاتون نے آشنا کو گھر بلا کر مردانہ صلاحیت سے محروم کر دیا۔

پولیس کے مطابق ہربنس پورہ میں اقبال نامی شخص کے ممتاز نامی خاتون سے مراسم تھے، خاتون نے اقبال کو اپنے گھر بلایا اور تیز دھار آلے سے اس کے جسم کا نازک حصہ کاٹ دیا۔

اطلاعات کے مطابق ، 37 سالہ اقبال نامی متاثرہ شخص صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی کا رہائشی ہے جبکہ خاتون چھ ماہ قبل کام کے سلسلے میں لاہور چلی گئی تھی۔ پولیس کو رپورٹ میں اقبال نے بتایا کہ خاتون سے اس کا پچھلے اٹھارہ سال سے تعلق ہے اور یہ دونوں ایک ہی علاقے کے رہائشی ہیں۔

Image Source: dailymail.co.uk

متاثرہ شخص اقبال نے یہ بھی بتایا کہ کچھ دن پہلے ، خاتون نے اسے اپنے گھر بلایا جہاں خاتون کو کسی بات پر غصہ آیا اور اس نے تیز دھارے والے ہتھیار سے اس پر حملہ کیا اور اس کےنازک حصے کو کاٹنے کی کوشش کی اور پھر خاتون نے اس کو ایک کمرے میں بند کردیا اور پھر خود وہاں سے چلی گئی۔ جبکہ زخمی اقبال مدد کے لئے چلاتا رہا بعدازاں پھر پڑوسیوں نے اسے اسپتال منتقل کیا۔

علاوہ ازیں ، پولیس نے زخمی اقبال کی مدعیت میں خاتون ممتاز کے خلاف مقدمہ درج کر کے گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں اور جرائم کی جگہ سے فرانزک ڈیٹا بھی اکٹھا کرلیا ہے۔

تاہم دیگر اطلاعات یہ بھی ہیں کہ متاثرہ شخص اقبال، ممتاز نامی خاتون کو بلیک میل کررہا تھا جس کے نتیجے میں اس نے یہ قدم اٹھایا۔

خیال رہے کہ اس طرح کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل فیصل آباد کی ایک خاتون نے بھی 28 سالہ شخص کو مردانہ صلاحیت سے محروم کردیا تھا۔ اس کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص 25 سالہ خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

واضح رہے بدقسمتی سے ملک میں روز بہ روز خواتین سے عصمت دری کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان ان واقعات کی روک تھام کے لئے موئثر اقدامات کرے اور خواتین کو تحفظ فراہم کرے۔

Courtesy: Express Tribune

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago