شہروز سبزواری کے بعد کیا سائرہ یوسف بھی دوسری شادی کررہی ہیں؟

شادی ایک مقدس رشتہ  ہے، لیکن بعض اوقات اس رشتے میں دونوں پارٹنر کے درمیان چیزیں اس طرح کام نہیں کرتیں جس طرح انہوں نے سوچا ہوتا ہے لہٰذا ان وجوہات پر اکثر جوڑے اپنی راہیں جدا کرلیتے ہیں۔ عام زندگی کے علاوہ شوبز شخصیات میں بھی کئی جوڑے ایسے ہیں جنہوں نے ایک دوسرے سے محبت کی شادی کی لیکن وقت گزرنے کے بعد ان کے درمیان اختلافات ہوگئے اور ناقابل مصالحت کی بنیاد پر انہوں نے ایک ساتھ رہنے کے بجائے طلاق کو ترجیح دی اور الگ ہوگئے۔

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی جوڑی کا شمار بھی ایسی ہی رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا اور انہوں نے بہت کم عمری میں ایک دوسرے سے شادی کرلی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی نورے بھی ہے۔تاہم شہروز کے ماڈل صدف کنول سے تعلقات کے بعد مارچ 2020 میں ان کی علیحدگی ہوگئی۔طلاق کے بعد شہروز سبزواری نے تو جلد ہی ماڈل اور اداکارہ صدف کنول سے دوبارہ شادی کرلی اور چند ماہ پہلے ان کی ایک بیٹی بھی ہوئی ہے۔جب کہ پرُسکون اورمطمئن نظر آنے والی سائرہ یوسف ابھی تک سنگل ہیں اور اپنے کیرئیر میں مزید ترقی کر رہی ہیں۔

Image Source: Instagram

سائرہ یوسف کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات چیت کرنا پسند نہیں کرتیں اور مداح ان کی یہ خاصیت کافی پسند کرتے ہیں۔ تاہم حال ہی میں ایک ویب شو میں ان سے دوبارہ شادی کرنے سے متعلق سوال کیا گیا جس کا انہوں نے مثبت جواب دیا۔ سائرہ نے کہا کہ ہاں میں سوچتی ہوں کیونکہ شادی خوبصورت ہوتی ہے اور میرا خیال یہ ہے کہ انسان اکیلے زندگی کیوں گزارے؟ مجھے اس میں کوئی منطق سمجھ نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت ایک ماں ہوں، ظاہر ہے میری بیٹی بھی بڑی ہوجائے گی اور اس کی اپنی زندگی ہوگی اور میں دیکھنا چاہوں گی کہ وہ اپنے مطابق جیے لیکن میرا یہی خیال ہے کہ آپ کو زندگی گزارنے کے لیے ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے، اس سے آپ کی زندگی آسان ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں : سائرہ اور صدف کنول دونوں ہی ہماری بیٹیاں ہیں، بہروز سبزواری

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی کرتے وقت محبت سے زیاہ اپنی عزت اور حفاظت کا خیال رکھا جانا چاہیے، خواتین کو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ جس شخص سے شادی کررہی ہیں، ان کے ساتھ باعزت طریقے سے محفوظ رہ سکیں گی یا نہیں؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادیوں کے ناکام ہونے کی متعدد وجوہات ہیں اور کسی ایک چیز کو سبب بنا کر شادی جیسے رشتے کو خراب یا برا بھلا کہنا غلط ہے۔ اگرچہ سائرہ نے دو ٹوک انداز میں اعتراف کیا کہ وہ دوسری شادی کا ارادہ رکھتی ہیں مگر پوچھے جانے کے باوجود انہوں یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے شادی کے لیے کوئی شخص پسند کر رکھا ہے یا نہیں؟

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک شو میں سائرہ یوسف سے سابق شوہر سے طلاق اور بیٹی کی پرورش پر میزبان نے سوال کیا تھا، جس پر اداکارہ کا کہنا تھا میرے لیے سنگل پیرنٹینگ زیادہ چیلنجنگ نہیں کیونکہ شہروز اور ان کی فیملی مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہروز اور میں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم اپنی بیٹی کی مل کر پیرنٹنگ کریں گے۔اداکارہ نے بتایا کہ نورے کو اپنے والد کی کمی محسوس نہیں ہوتی کہ کیونکہ شہروز اور اس کے دادا دادی اس کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

2 weeks ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago