شہریار منور کی شادی کی تقریبات کا آغاز

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکار شہریار منور کی ڈھولکی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں ہونے والی اہلیہ ماہین صدیقی کے ساتھ بیٹھے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

sheheryar Munawar Wedding Festivities Begin

انہوں نے اس موقع پر براؤن رنگ کا کرتا زیب تن کیا جبکہ ماہین صدیقی بھی ڈھولکی کی مناسبت سے زرد شوٹ پہنی ہوئی ہیں اور بالوں میں گجرے بھی لگا رکھے ہیں۔

دونوں نے اپنی شادی کی تقریبات کو کافی حد تک نجی رکھا ہے، لیکن ان کے ملبوسات نے روایتی اور شاندار تھیمز کی جھلک پیش کی ہے جو اس شادی میں دیکھنے کو ملیں گی۔

شہریار اور ماہین کی ڈھولکی کی تقریب میں قریبی عزیز اور دوستوں کے علاوہ گلوکار عاصم رضا، ماہرہ خان اور مومل شیخ سمیت انڈسٹری کے دیگر اسٹارز نے شرکت کی۔

:مذید پڑھیئں

شہریار منور نے اپنی شادی کا بتادیا کہ کب ہے؟

شہریار، جو اپنی اداکاری اور دلکش شخصیت کی وجہ سے مشہور ہیں، اور ماہین، جو فیشن انڈسٹری کی نمایاں شخصیت ہیں، کی شادی سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی تقریبات میں سے ایک ہے۔

ڈھولکی میں گلوکار علی حمزہ اور جمی خان نے اپنے دلکش پرفارمنس سے مہمانوں کو محظوظ کیا۔

دونوں کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر مختلف شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گئیں، جہاں پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور دونوں کی جوڑی کی تعریفیں بھی  کی جارہی ہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز، مانو اور زوہا وسیم کی آوازوں کا منفرد امتزاج

لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…

5 days ago

آئی ٹیل انرجی کی سولر پاکستان ایکسپو میں جدید بیٹری کی نمائش، کمرشل و صنعتی شعبے میں توسیع کا اعلان

آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…

2 weeks ago

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے پی ایم این کی سالانہ کانفرنس میں دو اہم اعزازات حاصل کر لیے

خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…

2 weeks ago