نابینا آنجہانی بابا وانگا کی 2025 کے لئے کیا پیشن گوئیاں ہیں؟

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا دنیا بھر کے تاریخی اور افسوسناک واقعات سے متعلق اپنی پیش گوئیاں سچ ہوجانے کی وجہ سے خاصی مشہور ہیں

نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا نے مرنے سے قبل کئی پیش گوئیاں کر رکھی ہیں، جن میں سے ایک شام کی تباہی سے متعلق بھی ہے۔

Baba Vanga Predictions 2025

بابا وانگا نے شام کے حوالے سے کی گئی پیش گوئی میں کہا تھا کہ ’ شام کی تباہی سے ایک تباہ کن عالمی جنگ شروع ہو جائے گی، جیسے ہی شام تباہ ہوگا مغرب اور مشرق کے درمیان ایک عظیم جنگ ہوگی، موسمِ بہار میں مشرق میں جنگ شروع ہوگی جو تیسری عالمی جنگ ہوگی، مشرق میں ہوئی جنگ مغرب کو تباہ کر دے گی‘ ۔

اسی دوران شام میں بشار الاسد کے 24 سالہ طویل اقتدار کا تختہ الٹنے والی شامی اپوزیشن ملیشیا حیات التحریر الشام  دارالحکومت دمشق کا کنٹرول حاصل کرچکی ہے۔

باباوانگا کی پیش گوئی کے مطابق ’شام فتح کے دہانے پر ہوگا لیکن فاتح ایک نہیں ہوگا‘۔

دیکھا جائے تو اس وقت دنیا کے مختلف خطوں میں خطرناک حد تک کشیدگی کی صورتحال ہے، ایک طرف اسرائیل فلسطین تنازع مسلسل بڑھتا جا رہا ہے تو دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے حل کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔

میڈیا رپورٹس میں بابا وانگا کی پیش گوئیاں درست ثابت ہونے کی صورت میں آئندہ چند ماہ میں تیسری عالمی جنگ چھڑنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بابا وانگا نے کہا کہ 2043 تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہوجائے گی جب کہ 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی۔

ان کی دیگر پیشن گوئیوں میں انسان کے 2028 تک زہرہ پر جانے 2170 میں شدید قحط، 3005 میں مریخ پر پہنچنا اور وہاں جنگ ہونا اور 5079 تک کائنات کے خاتمے کا سال ہونا شامل ہے۔

:مذید پڑھیئں

پرسرار جنہم کا دروازہ یہ کب تک بھڑکتا رہے گا

بابا وانگا کی ماضی میں کی گئی بیشتر پیش گوئیاں سچ ثابت ہو چکی ہیں، انہوں نے 2024 میں جنگ کے واقعات میں اضافے کا بتایا تھا، ان کی ٹوئن ٹاورز حملے، یوکرین میں چرنوبل آفت، شہزادی ڈیانا کی موت، دوسری جنگ عظیم، سوویت یونین کی تحلیل، اسٹالن کی موت،کرسک سب میرین ڈیزاسٹر ، 2004 کے سونامی اور 1985 کے زلزلے کی پیش گوئیاں بھی سچ ثابت ہو چکی ہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago