پاکستان شوبز انڈسٹری کی طلاق یافتہ جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے طلاق کے بعدایک فلم میں کام کیا ہے ، پھر ایک ساتھ فلم کی پبلسٹی کی اور انٹرویوز دیتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
آپ کو بتاتے ہیں کہ سائرہ اور شہروز کی 2012 میں لو میرج ہوئی تھی ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام نوریح ہےلیکن 2020 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد شہروز نے اداکارہ اور ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی ہے ، صدف اور شہروز کی بھی ایک بیٹی زہرا ہے۔
آج کل سائرہ اور ان کے سابقہ شوہر شہروز اپنی آنے والی رومینٹک اور کامیڈی فلم ’بے بی لیشس‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں البتہ طلاق کے بعد بھی اس طرح ایک ساتھ انٹرویوز دینے اورملنے جلنے پر اداکاروں کو سوشل میڈیا پرلوگوںکی تنقید کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔
حال ہی میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری سے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال پوچھا کہ آپ لوگ اب اصل زندگی میں میاں بیوی نہیں ہیں تو کیا ایک ساتھ فلم کی پروموشن میں مشکل پیش آرہی ہے ؟
شہروز سبزواری نے جواب میں نے انکار کیا اور کہا نہیں ہمیں کوئی مشکل پیش نہیں آرہی۔
شہروزکے مختصر جواب کے فورا بعد سائرہ یوسف نے کہا کہ ’میرے خیال میں ہمیں زیادہ مشکل اس لیے پیش نہیں آئی کیونکہ ہم دونوں ایک ہی بچی کے والدین بھی ہیں، اس لیےہمارا ایک دوسرے کے ساتھ اچھا تعلق ہے۔
سائرہ نے مزید کہا کہ ہم اپنی بیٹی نوریح کے لیےایک دوسرے کے ساتھ پازیٹو سوچ اور سمجھ کا تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ جیسا ہم دونوں کا آپس میں تعلق ہوگا ہماری بیٹی ویسا ہی محسوس کرے گی، اسی لیے ایک ساتھ فلم کی پروموشن میں ہمیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: شہروز سبزواری کے بعد کیا سائرہ یوسف بھی دوسری شادی کررہی ہیں؟
سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ بیٹی سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ہم دونوں آپس میں ایک دوسرے سے مشورہ کرتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ چونکہ بیٹی کے لیے ہمارا آپس میں تعلق اچھا ہے اس لیے ہم ایک ساتھ فلم کی پروموشن کرسکتے ہیں، اگر ہمارا تعلق ایسا نہیں ہوتا تو ہم فلم کی پروموشن نہیں کررہے ہوتے۔
کمپنی نے 2026 کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے…
لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…
آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…
خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…
پاکستان کے معروف ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے زونگ کے کامیاب دن کے موقع…
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…