حریم شاہ کے سابق وزیر سے متعلق انکشافات،اور دھمکی آمیز پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

Hareem Shah Ki Dhamki

 مشہورٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے  پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو  ویڈیو پیغام جاری کر دیا اور انکی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ آپ کی اصلیت چھپائی تھی میں نے ہمیشہ بولا تھا کہ آپ بہت اچھے انسان ہیں میں نے وہ نہیں بولا تھا جیسے آپ ہو کیونکہ میں دنیا کے سامنےآپ کو بے عزت نہیں کرنا چاہتی تھی بدنام نہیں  کرنا چاہتی  تھی آپ کا جو کیرئیرہے خراب نہیں کرنا چاہتی تھی ویسے تو مجھےاور اللہ کو پتا ہے   کہ آپ کتنے کتنےکتنےغلیظ انسان ہیں۔آپ اپنی بیویوں کے ساتھ وفاکریں۔میں آپ کی بیویوں کو آپ کے کرتوت بتا ونگی۔

Hareem Shah Ki dhamki

 حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کو دھمکی کی دیتے ے ہوئے کہا کہ وہ ان کا نام اپنی زبان سے نہ لیں  اگر کہیں سے بھی میرا نام لیکر کوئی  بھی بات سامنے آئی تو  وہ ان کی ویڈیوز ان کے اہلِ خانہ کو دکھا دیں گی۔ انہوں نے مذید کہا کہ وہ فیاض چوہان کے سب پول کھولیں گی کیونکہ وہ عوام کے پیسے کو عیاشی میں اڑاتے رہے ہیں۔

حریم شاہ نے ویڈیو کے اختتام میں سیاستدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔ آپ کا اصلی چہرہ آج بھی میرے موبائل میں محفوظ ہے اس لئے مجھ سے بچ کر رہیں۔

اس کےبعد انہوں نے یہ شعر پڑھا:

،تم اگر ٹکراؤ گے،

تو سن لو منہ کی کھاؤ گے۔

آپ کو مذید بتاتے ہیں کہ اس سے پہلے بھی حریم شاہ اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی آڈیو لیک ہو چکی ہے۔

علی زیدی یا فواد چوہدری، حریم شاہ کا اگلا نشانہ کون؟

اب حریم شاہ نے ایک شخص کے ہمراہ  اپنی تین تصاویر جاری کیں جس میں اس شخص کے چہرے کو ایموجی سے چھپا دیا گیا اور سوال کیا گیا کہ اندازہ لگائیں کہ یہ لوٹا کون ہے؟

حریم شاہ کا ’لوٹے‘ سے مراد پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے رہنما ہے

Annie Shirazi

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago