شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش، جوڑی نے بیٹی کا نام رکھ دیا

شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس جوڑی نے اپنی بیٹی کا نام ’سیدہ زہرا سبزواری‘ رکھا ہے۔ شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کی پہلی جھلک سب سے پہلے ماڈل و اداکار مہرین سید کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

مہرین سید نے شہروز اور صدف کو بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ماشاءاللّہ ،اللّٰہ کی رحمت‘۔اس پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ چل پڑا۔

Image Source: Instagram

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدف کنول نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹی کی مبارک باد کی پوسٹیں شیئر کیں جن میں انہیں ٹیگ کرکے مبارک باد دی گئیں ہیں۔

Image Source: Instagram

صدف کنول نے مئی 2020 میں شہروز سبزواری سے شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہو چکے تھے۔ شادی کے بعد دونوں نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں ترکی میں ایک ڈانس پرفارمنس کے دوران ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی، جس کے بعد انہوں نے شادی کا ارادہ کیا۔

Image Source: Instagram

پچھلے کچھ عرصے سے صدف کنول کے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں زیرِگردش تھیں کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، حالیہ دنوں میں اس بات کا اعتراف شہروز سبزواری نے یومِ آزادی کے حوالے سے منعقد ایک تقریب میں اس وقت کیا کہ جب صحافی نے ان سے اہلیہ سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ صدف کنول گھر پر ریلیکس کر رہی ہیں کیوں کہ انہیں ان دنوں آرام کی ضرورت ہے۔شہروز نے دوران گفتگو مداحوں سے اہلیہ کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی تھی اور بتایا تھا کہ انشااللہ جلد بچے کی خوشخبری سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں دوسرے بچے کے لیے خاصا پرجوش ہوں، بچے کی پیدائش کے لیے پروڈیوسرز سے 10 سے 15 دن کی چھٹی بھی مانگ رہا ہوں لیکن فی الحال ابھی تک نہیں مل سکی ہے۔ شہروز سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ میں 24 گھنٹے بچوں کی دیکھ بھال کرسکتا ہوں۔

واضح رہے کہ شہروز اور صدف کی یہ پہلی اولاد ہے جبکہ اس سے قبل شہروز کی اپنی پہلی سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نورے ہے۔ اس کی پرورش کے بارے میں ایک انٹرویو میں سائرہ یوسف یہ بتا چکی ہیں کہ ان کے لیے زیادہ کچھ چیلنجنگ نہیں ہے کیونکہ شہروز اور ان کی فیملی اُن کو سپورٹ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہروز اور میں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم اپنی بیٹی کی مل کر پیرنٹنگ کریں گے۔

اداکارہ نے بتایا کہ نورے کو اپنے والد کی کمی محسوس نہیں ہوتی کہ کیونکہ شہروز اور اس کے دادا دادی اس کا بہت خیال رکھتے ہیں۔اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بطور والدہ وہ اپنی بیٹی سے کوئی چیز نہیں چھپاتیں اور انہیں اچھے طریقے سے ہر بات سمجھاتی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago