شاہد آفریدی نے دانش کنیریا کے تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا


0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا کے ساتھ خراب رویئے برتنے اور اسلام قبول کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔

جیو نیوز کی خبر کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے دانش کنیریا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ دانش کنیریا جس دور کی بات کررہے ہیں، اس وقت تو وہ خود مذہب کو پوری طرح سمجھنے کی کوشش کررہے تھے۔

shahid afridi
Image Source: Twitter

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ باتیں وہ کر رہا ہے، جس اپنا کردار کیا ہے، سپاٹ فکسنگ کیس میں ملک کا نام بدنام کیا اور اپنی کرکٹ خود ختم کی، وہ سستی شہرت اور پیسے کمانے کے لیے الزام عائد کر رہے ہیں۔

اس موقع پر شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ دانش کنیریا میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح تھا اور میں اس کے ساتھ کئی سال ڈپارٹمنٹ میں بھی ساتھ کھیلا ہوں، اب 15 ،20 سال بعد دانش کنیریا کو یہ الزامات کیوں یاد آگئے ہیں؟ ان کا کیا کردار ہے اس کا سب کو علم ہے۔

Image Source: File

بیالیس سالہ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ دانش کنیریا کے ساتھ اگر میرا رویہ خراب تھا تو انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ یا حبیب بینک میں میری شکایت کیوں نہیں کی؟ آج ہمارے دشمن ملک میں اس قسم کے مذہبی جذبات ابھارنے والے انٹر ویو دے رہا ہے۔

Image Source: Twitter

واضح رہے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ دانش کنیریا نے حال ہی میں ایک بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بار پھر سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو اپنے کیرئیر کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ شاہد آفریدی کا ان کے ساتھ روئیہ اچھا نہیں تھا، وہ مجھ پر اسلام قبول کرنے کے لئے دباؤ ڈالتے رہے تھے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ایک بھارتی صحافی کو انٹرویو میں دانش کنیریا نے مذہبی بنیادوں پر تفریق کی نشاندہی کی تھی اور شاید آفریدی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹیم میں مذہبی بنیادوں ان کے ساتھ تفریق کرتے تھے، البتہ انہوں نے سابق کپتان انضمام الحق اور یونس خان کے بہترین رویئے کا اعتراف کیا تھا۔

بعدازاں ایک انٹرویو میں دانش کنیریا نے سابق بھارتی کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی سے امیدیں وابستہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ساور گنگولی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین منتخب تو وہ اپنی سزا کے خلاف اپیل ضرور دائر کریں گے۔

یاد رہے سابق کپتان شاہد آفریدی کا شمار پاکستان سمیت دنیا کے بہترین جارہانہ انداز رکھنے والے بلے بازوں میں ہوتا ہے، انہوں نے سال 1996 میں نیروبی میں کینیا کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو کیا اور سال 1998 آسٹریلیا کے خلاف انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کیا جبکہ سال 2006 میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔ اپنے کرکٹ کیرئیر میں یوں تو شاہد آفریدی نے بطور آل راؤنڈر کئی ریکارڈ بنائے، جن میں ایک ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی تھا۔ جسے 17 سال بعد نیوزی لینڈ کے بلے باز کورے انڈرسن نے توڑا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *