ایسا کیا ہوا کہ شہریار منور پانچ وقت کے نمازی بن گئے؟

زندگی میں رونما ہونے والے کچھ حادثات و واقعات انسان کی زندگی بدل کر رکھ دیتے ہیں اور ایسا صرف عام انسانوں کے ساتھ نہیں ہوتا بلکہ مشہور شخصیات حتیٰ کہ اداکاروں کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ شوبز کے نامور اداکار شہریار منور کے ساتھ بھی پیش آیا جنہیں ایک خطرناک روڈ حادثے نے پانچ وقت نماز کا پابند بنا دیا۔

گزشتہ دنوں اداکار شہریار منور صدیقی نے اداکارہ سائرہ یوسف کے ہمراہ “ٹائم آؤٹ ود احسن خان” ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔

Image Source: File

جہاں انہوں نے کورونا کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد اپنی زندگی میں تبدیلیوں کے حوالے سے بات کی ۔شہریار منور نے کہا ہے کہ خطرناک روڈ حادثے نے انہیں پانچ وقت نماز کا پابند بنا دیا۔ پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں ہمیشہ ہی نماز پڑھتا تھا لیکن حادثے کے بعد میں پانچوں وقت کی نماز ادا کرنے لگا۔ ان کہنا تھا کہ کورونا کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد میں ڈپریشن کا شکار ہوگیا تھا، میرا وزن بھی کافی بڑھ گیا تھا جس کے بعد میں نے یوگا کرنا شروع کر دیا اور ساتھ ہی روحانیت پر توجہ دی۔

Image Source: File

واضح رہے کہ گزشتہ برس شہریار منور بائیک پر شمالی علاقہ جات گھومنے گئے تھے، گلگت سے ہنزہ جاتے ہوئے ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا جس میں اداکار کا بازو ٹوٹ گیا تھا اور وہ علاج کے لیے لندن چلے گئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ صنم چوہدری نے سوشل میڈیا پر ایک لائیو سیشن کے دوران اداکاری کو خیر باد کہنے کی وجوہات بتائیں تھیں۔ سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ایک بات جو میرے دل سے نکل رہی ہے وہ یہ کہ اصل میں مجھے پتہ نہیں تھا کہ مرنا بھی ہے، یہ وہ وقت تھا جب مجھے احساس ہوا کہ کہیں میں بطور اداکارہ دنیا کو خوش کرنے کے لیے اپنے رب کو ناراض تو نہیں کر رہی ۔

مزید پڑھیں: `شہریار منور نے دپیکا پڈوکون سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کردیا

یاد رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ صنم چوہدری اپنی ڈرامہ سیریل آسمانوں پر لکھا ، شیزا ، میرے مہربان ، اور عشق ہماری گلیوں میں کے علاوہ بہت سی دیگر ڈرامہ سیریلز میں شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں۔ تاہم اب وہ شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر مذہبی زندگی کا آغاز کرچکی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 day ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago