رکن قومی اسمبلی ہیں، آپ ایسی غلطی کیسے کرسکتے ہیں؟وزیراعظم


0

‘پارلیمنٹری خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کی چیئرپرسن شہریار خان آفریدی نے غلط فہمی سے اپنا ووٹ ضائع کردیا۔ ایسا کیوں ہوا؟ کیونکہ وجہ یہ سامنے آئی یے کہ نے آج ہونے والے سینیٹ انتخابات کے دوران شہریار خان آفریدی نے بیلٹ پیپر پر نمبر ڈالنے کی بجائے غلطی سے بیلٹ پیپر پر دستخط کردیئے۔

یہاں یہ بات افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہی ہے کہ ہمارے ملک میں جنہیں اس الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوتا ہے، انہیں معلوم ہی نہیں کہ سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا طریقہ کیا ہوتا ہے۔

Image Source: Twitter

تاہم ووٹ ضائع ہوجانے کے باعث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزیر برائے پارلیمنٹری خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرپرسن شہریار خان آفریدی نے اپنا ووٹ ضائع ہوجانے کے باعث پریزائڈنگ آفیسر کو درخواست لکھی کہ انہیں پھر ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے لکھی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ پچھلے کوئی روز سے بہتر محسوس نہیں کررہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ پارٹی کی جانب سے الیکشن کی تیاری کے لئے ہونے والی میٹنگز میں حصہ نہیں لے سکیں تھے

Image Source: Twitter

شہریار خان آفریدی نے مزید لکھا کہ جب وہ ووٹ ڈالنے کے لئے آپ لوگوں کے پاس آئے تو میں نے آپ اور آپ کے اسٹاف سے پوچھا کے ووٹ ڈالنے کا کیا طریقہ کار ہے تو مجھے وہاں پر میری رہنمائی نہیں کی گئی، لہذا پھر میں بیلٹ پیپر نمبر لکھنے کے بجائے میں نے بیلٹ پیپر پر دستخط کردیئے۔ چنانچہ میری درخواست پر نظرثانی کی جائے اور مجھے دوبارہ ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے۔

تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے آفیسر نے شہریار خان آفریدی کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اس موقع پر رہنما پاکستان تحریک انصاف شہریار خان آفریدی کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر (آر او) سے بھی رابطہ کیا گیا اور درخواست کی گئی کہ پولنگ کے لئے مختص کئے جانے والے وقت سے پہلے اپنا فیصلہ سنا دیا جائے تاکہ وہ اپنا ووٹ ایک بار پھر سے ڈال سکیں۔

اس سلسلے میں اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اپنی غلطی کی خود سے اطلاع دی، جس پر وزیراعظم عمران خان نے لاپرواہی برتنے پر کافی غصے کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کی خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شہریار خان آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ رکن قومی اسمبلی ہیں، آپ ایسی غلطی کیسے کرسکتے ہیں؟ سب بتایا گیا تھا کہ ووٹ کس طرح ڈالنے ہیں، کیا آپ کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار معلوم نہیں؟ آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنی چاہئے تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *