شگفتہ اعجاز کی نیو لُک میں تصاویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا نئے فوٹو شوٹ نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا بلکہ ان کے نئے اور خوبصورت لک میں انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔ اداکارہ کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر فیشن ڈیزائنر اور میک اپ آرٹسٹ عاکف الیاس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشئیر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

ورسٹائل اداکارہ کی ان تصاویر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ اس میں کسی 25 سالہ نوجوان لڑکی جیسی دکھائی دے رہی ہیں۔ان تصویروں میں سفید شرٹ اور پینٹ جبکہ دوسری تصاویر میں آسمانی ڈینم شرٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ان کے مداح ان کی ٹرانسفارمیشن دیکھ کر یہی کہہ رہے ہیں کہ آپ تو پھر سے جوانی کی طرف لوٹ آئیں ہیں۔ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شگفتہ اعجاز تیس پہلے ایسی دکھائی دیتی ہوں گی۔بعض نے یہ بھی کہا کہ اداکارہ نے انہیں حیران کر دیا ہے وہ شگفتہ اعجاز نہیں بلکہ بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ لگ رہی ہیں۔صارفین اداکارہ کی ناقابل یقین تبدیلی پر ان کے اسٹائلٹ عاکف الیاس کو بھی خوب سراہا رہے ہیں۔

Image Source: Screengrab

شگفتہ اعجاز ایکٹینگ کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکیٹو رہتی ہیں اور اکثر ہی اپنی فیملی کے حوالے سے کوئی نہ کوئی پوسٹ شیئر کرتی نظر آتی ہیں، جس میں اُن کی اپنے اہل خانہ کے لیے محبت صاف جھلک رہی ہوتی ہے۔اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی فیملی سے بے حد قریب ہیں اور اُن سے بہت محبت کرتی ہیں۔

گزشتہ دنوں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی دوسری شادی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ اس پروگرام میں میزبان نے شگفتہ اعجاز سے ان کی ذاتی زندگی پر سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ کی دوسری شادی لو میرج تھی یا والدین کی پسند سے ہوئی تھی؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ ‘یہ ایک مکسچر تھا، میرے شوہر نے مجھے شادی کی پیشکش کی لیکن میں کافی عرصے تک الجھن کا شکار رہی، میں اپنی بچی کی اکیلے پرورش کررہی تھی تو مجھے لگتا تھا کہ شادی نہیں کرنی چاہیے‘۔ شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ ‘میرے شوہر یحییٰ صدیقی اپنی بات پر قائم رہے اور میرے معاملے میں ثابت قدم رہے، انہوں نے ٹھان لی تھی کہ اسی سے شادی کرنی ہے، میں نے شادی کی پیشکش قبول کرنے میں 2 سال کا وقت لیا’۔

مزید پڑھیں: نکاح نامے پر شرط رکھی ہے کہ آریز دوسری شادی نہیں کرسکتے،اداکارہ حبا بخاری

خیال رہے کہ شگفتہ اعجاز کے دوسرے شوہر کا نام یحیٰ صدیقی ہے، اداکارہ کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی عنیا علی ہے جب کہ دوسرے شوہر سے تین بیٹیاں حیا صدیقی، ایمان صدیقی اور نبیہا صدیقی ہیں۔ شگفتہ اعجاز اداکاری کیساتھ ایک بیوٹی سیلون بھی چلاتی ہیں جو کافی مشہور ہے۔سینئر اداکارہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1990 کی دہائی میں پی ٹی وی ہوم کے کلاسک ڈراموں سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور پھر ان کی کامیابیوں کا سفر کاظم پاشا کی مقبول ٹیلی ویژن سیریز ’جانگلوس‘ سے ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے متعدد نامور ڈراموں میں کام کیا۔ان کو ڈرامہ ‘میرے قاتل میرے دلدار‘ کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 day ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago