آئمہ بیگ اور شہباز شگری کا ‘بریک اپ’، گلوکارہ کی تصدیق، پوسٹ وائرل

کئی مہینوں کی قیاس آرائیوں کے بعد بلآخر گلوکارہ آئمہ بیگ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ شہباز شگری سے ان کی منگنی ختم ہوگئی ہے۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنا شروع ہوئی تھیں، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں نے منگنی ختم کرلی۔ دونوں کے درمیان منگنی کے ایک سال بعد ہی تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور اب اداکارہ نے باضابطہ طور پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے تعلقات ختم ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ اب وہ اور شہباز شگری ساتھی نہیں رہے، ان کے درمیان تعلقات ختم ہوگئے۔گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ ہمیشہ اس شخص کی مشکور رہیں گی، جنہوں نے انہیں اپنا قیمتی وقت دیا، وہ الگ بات ہے کہ ان کے درمیان بعض معاملات پر اختلافات بھی ہوئے۔

Image Source: Instagram

گلوکارہ آئمہ بیگ نے مزید لکھا کہ لوگوں کے تمام سوالات کے جوابات یہی ہیں کہ اب وہ ایک نہیں رہے، انہوں نے اچھے طریقے سے اپنے تعلقات ختم کیے اور دونوں بلکل خیریت سے ہیں۔

Image Source: Instagram

گلوکارہ نے لکھا کہ ہر کوئی اپنا جذبات کا اظہار اپنے طریقوں سے کرتا ہے جو ان کی شخصیت کا ظاہر کرتا ہے اور دونوں نے تعلقات کو ختم کرنے کے احترام کے طریقے کا انتخاب کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں شہباز شگری کا نام لکھتے ہوئے لکھا کہ اب وہ ساتھی نہیں ہیں اور نہ ہی وہ تعلقات ختم ہونے پر رنجیدہ یا غم زدہ ہیں بلکہ دونوں بہت ہی خوش ہیں۔

اس موقع پر آئمہ بیگ نے مداحوں کو اپیل کی کہ اب ان سے سوالات کرنا بند کیے جائیں اور کوئی بھی ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے کے لیے افسردہ پیغامات نہ بھیجے، وہ دونوں بہت خوش ہیں ،میوزک زندگی ہے دیکھیں کہ یہ ہمیں کہاں لے جاتا ہے ؟ آئمہ نے اپنی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے کچھ وقت بعد اسے ڈیلٹ کردیا۔

گزشتہ برس سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کِلپ زیرِگردش رہی جس میں یہ جوڑا اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو بتارہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جب ان سے شادی کی تاریخ کے حوالے سے سوال کیا گیا تو شہباز شگری اور آئمہ بیگ نے کہا کہ ان کی شادی رواں سال کے اختتام تک ہوجائے گی۔ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش دِکھائی دے رہے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو پر شادی کے حوالے سے مداحوں نے دونوں کو مبارکباد پیش کی تھی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری کے ساتھ مارچ 2021 میں منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا، انہوں نے انگلی میں پہنی خوبصورت انگوٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شہباز شگری کو اپنی پوسٹ میں مینشن کیا تھا۔اس کے بعد جولائی 2021 میں شہباز شگری نے اسلام آباد میں اہل خانہ، دوستوں اور شوبز شخصیات کی موجودگی میں آئمہ بیگ سے منگنی کی تھی۔ دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات استوار ہونے اور منگنی کے بعد ان کی شادی شوبز انڈسٹری کا اہم موضوع بنی رہی مگر اب دونوں کے تعلقات ختم ہوگئے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

13 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago