پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر خان نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے برفی فلم کے کردار کے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔
حال ہی میں اداکارہ نے ویب پیج کو انٹرویو دیا، انہوں نے انٹرویو کے دوران اپنے کرئیر، ڈرامے فیری ٹیل کی مقبولیت اور ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔
انٹرویو میں میزبان نے سحر خان نے سوال پوچھا تھا کہ ’ایسا کونسا کردار ہے جسے آپ کرنے کی خواہش رکھتی ہیں؟
اس پر سحر خان نے جواب دیا کہ ’اپنے کریئر کے آغاز سے ہی مجھے ایک کردار کرنے کا بہت شوق ہے، فلم ’برفی‘ میں پریانکا چوپڑا نے جنونی (سائیکو پیتھ) جیسا کردار ادا کیا تھا، میں چاہتی ہوں اس طرح کا کوئی کردار ادا کروں‘۔
سحر خان نے مزید کہا کہ ’میری خواہش ہے کہ میں اس طرح کا کوئی کردار ہو جہاں میں پاگل، جنونی بنوں، مجھے لگتا ہے کہ ایسا کردار میں اچھےطرح سےکروں گی۔‘
واضح رہے کہ بولی وڈ فلم ’برفی‘ میں پریانکا چوپڑا نے آٹزم کی مریضہ کا کردار ادا کیا ہے، آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر ساری عمر رہنے والی ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض کا لوگوں سے بات کرنا متاثر ہوتا ہے، انسان کی ذہنی استعداد کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے تاہم یہ مختلف افراد میں مختلف سطح پر ہوتا ہے
برفی میں پریانکا کے کردار کو ’پاگل‘ اور ’جنونی (سائیکو پیتھ)‘ کہنے پر سوشل میڈیا صارفین نےاداکارہ .سحر خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آنے کے بعد اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔
سحر خان نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ایک حالیہ انٹرویو میں میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ میں ایک معذور شخص کا کردار کرنا چاہتی ہوں لیکن میں نے غلطی سے کچھ اور کہہ دیا، مجھے سوال کا جواب دینے سے پہلے اپنے خیالات کو اکٹھا کرنا چاہیے تھا تاکہ بہتر انداز میں بیان کیا جا سکے۔
انہوں نے معافی مانگتے ہوئے مزید لکھا کہ ’دماغی معذوری اور خصوصی افراد کا میں احترام کرتی ہوں اور یہ لوگ ہمارے لیے بہت اہم ہیں، اس لیے اگر میں نے غیر ارادی طور پر کسی کو تکلیف پہنچائی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔
کمپنی نے 2026 کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے…
لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…
آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…
خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…
پاکستان کے معروف ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے زونگ کے کامیاب دن کے موقع…
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…