پاکستان کی خوبروہ اداکارعروہ حیسن نے اپنے اداکار اور گلوکار شوہر کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر نئی تصویریں شئیر کردی۔ اور ساتھ محبت بھرا پیغام بھی دیا ہے۔
فرحان سعید 14 ستمبر 1984 کو پیدا ہوئے اور آج وہ اپنی 39ویں سالگرہ منا رہے ہیں، سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو سیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرحان سعید کے ہمراہ دو تصاویر جاری کیں جس میں وہ دونوں سیاہ لباس میں ایک ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔
ان تصویروں کے کیپشن میں اداکارہ نے شوہر سے بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “زندگی دھوپ، تم گھنا سایا”۔
عروہ حسین نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ “آپ کی صحبت اور محبت کے لیے شکرگزار ہونے کے لیے میرے پاس ان سے بہتر الفاظ نہیں ہیں، آپ میرے لیے سب سے حیرت انگیز اور سب سے زیادہ خوبصورت انسان ہیں! آپ کو سالگرہ مبارک فرحان سعید! میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں”۔
الحمد اللہ# ہوم سوئٹ ہوم# ماشااللہ#
عروہ کے اس محبت بھرے پیغام کو دیکھ کر مداحوں نے فرحان سعید کو سالگرہ کی مبارک بعد دی اور دونوں کو ایک ساتھ اور ہمیشہ خوش رہنے کی دعایئں بھی دی ہیں۔
.رواں سال اپریل میں جوڑے میں علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر پھیلی تھیں جس کے بعد عروہ حسین نے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کر کے انہیں غلط اور بے بنیاد ثابت کیا تھا۔
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…