فلم برفی میں پریانکا چوپڑا کے کردار کو سایئکو پیتھ کہنے پر سحر خان نے معافی مانگ لی۔


0

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر خان نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے برفی  فلم کے کردار کے  متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔

Sehar Khan Barfi Maafi

حال ہی میں اداکارہ نے ویب پیج کو انٹرویو دیا، انہوں نے انٹرویو کے دوران اپنے کرئیر، ڈرامے فیری ٹیل کی مقبولیت اور ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

 انٹرویو میں میزبان نے سحر خان نے سوال پوچھا تھا کہ ’ایسا کونسا کردار ہے جسے آپ کرنے کی خواہش رکھتی ہیں؟

اس پر سحر خان نے جواب دیا کہ ’اپنے کریئر کے آغاز سے ہی مجھے ایک کردار کرنے کا بہت شوق ہے، فلم ’برفی‘ میں پریانکا چوپڑا نے جنونی (سائیکو پیتھ) جیسا کردار ادا کیا تھا، میں چاہتی ہوں اس طرح کا کوئی کردار ادا کروں‘۔

Sehar Khan Barfi Maafi

سحر خان نے مزید کہا کہ ’میری خواہش ہے کہ میں اس طرح کا کوئی کردار ہو جہاں میں پاگل، جنونی بنوں، مجھے لگتا ہے کہ ایسا کردار میں اچھےطرح سےکروں گی۔‘

واضح رہے کہ بولی وڈ فلم ’برفی‘ میں پریانکا چوپڑا نے آٹزم کی مریضہ کا کردار ادا کیا ہے، آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر ساری عمر رہنے والی ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض کا لوگوں سے بات کرنا متاثر ہوتا ہے، انسان کی ذہنی استعداد کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے تاہم یہ مختلف افراد میں مختلف سطح پر ہوتا ہے

برفی میں پریانکا کے کردار کو ’پاگل‘ اور ’جنونی (سائیکو پیتھ)‘ کہنے پر سوشل میڈیا صارفین نےاداکارہ .سحر خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آنے کے بعد اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔

سحر خان نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ایک حالیہ انٹرویو میں میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ میں ایک معذور شخص کا کردار کرنا چاہتی ہوں لیکن میں نے غلطی سے کچھ اور کہہ دیا، مجھے سوال کا جواب دینے سے پہلے اپنے خیالات کو اکٹھا کرنا چاہیے تھا تاکہ بہتر انداز میں بیان کیا جا سکے۔

انہوں نے معافی مانگتے ہوئے مزید لکھا کہ ’دماغی معذوری اور خصوصی افراد کا میں احترام کرتی ہوں اور یہ لوگ ہمارے لیے بہت اہم ہیں، اس لیے اگر میں نے غیر ارادی طور پر کسی کو تکلیف پہنچائی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *