ولیمے کے اگلے ہی دن بیوی ہسپتال پہنچ گئی ۔۔ ان کا بس چلے تو ہر ذاتی بات بھی دکھا دیں ، سحر حیات کے شوہر نے سوشل میڈیا پر کیا سوال کیا کہ صارفین مذاق اُڑانے لگے؟
معروف ٹک ٹاکر سحر حیات کی شادی کی پرتعیش تقریبات میں ٹک ٹاکرز نے خوب جلوے بکھیرے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔گزشتہ سال دسمبر میں گلوکار سمیع رشید سے نکاح کے بندھن میں بندھنے والی ٹک ٹاکر سحر حیات نے اب اپنا گھر بسا لیا ہے سحر حیات کی شادی کی تقریبات کا ا ٓغاز گزشتہ دنوں دعائے خیر سے ہوا، جس کے بعد برائیڈل شاور، مایوں، ابٹن اور مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کی شادی 3 دن پہلے ہی ختم ہوئی ہے، شادی کے دوسرے روز ولیمے کی تقریب ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور ٹک ٹاکرز نے شرکت کی۔ ولیمے کے اگلے دن ہی سحر حیات کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کل ہی سحر کی اسپتال سے تصویر وائرل ہوئی اور گذشتہ رات ہی ان کے شوہر سمیع نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر سوال پوچھا کہ آپ لوگ پہلے کونسا وی لاگ دیکھنا چاہیں گے؟ ہمارے ولیمے کا یا پھر سحر کے ہسپتال جانے کا ۔۔
وائرل پوسٹ میں بتایا جاتا ہے کہ سحر کو نظر لگ گئی وہ بیمار ہوگئی ہے اس لیے وہ ا سپتال میں داخل ہے ۔۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین کو یہ بات بالکل سمجھ نہ آئی۔ کمنٹس میں مداحوں نے نئےشادی شدہ جوڑے کو خوب تقنید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا بس نہیں چل رہا ورنہ ہر ذاتی بات، ہر چیز کو یہ لوگوں کے ساتھ وی لاگز بنا کر شیئر کریں۔
سوشل میڈیا پر اس وقت سحر حیات کی قریبی دوست کنول آفتاب، جنت مرزا کی ویڈیوز سمیت کئی ٹک ٹاکرز کی ڈانس پرفارمنسز کا سیلاب آیا ہوا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اِن ویڈیوز اور تصویروں کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
وہیں کچھ مداح سحر کی حمایت میں ان کی بہتری کے لیے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔ سحر کی رخصتی سے ایک اور ویڈیو نے بھی سوشل میڈیا پر سب کا دل جیتا جس میں وہ اپنے گھر والوں کو ماں کا خیال رکھنے کی ہدایت کر رہی ہیں۔
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے چھٹے اور آخری میوزیکل ریلیز سے قبل پانچواں گانا ’’قسم‘‘…
کمپنی نے 2026 کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے…
لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…
آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…
خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…
پاکستان کے معروف ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے زونگ کے کامیاب دن کے موقع…