صنم چوہدری نے مذہبی زندگی کا آغاز کردیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ صنم چوہدری اپنی ڈرامہ سیریل آسمانوں پر لکھا ، شیزا ، میرے مہربان ، اور عشق ہماری گلیوں میں کے علاوہ بہت سی دیگر ڈرامہ سیریلز میں شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں۔ اب ان کی طرف سے یہ اہم اعلان کیا گیا ہے کہ وہ مذہبی زندگی کا آغاز کر رہی ہیں ۔ مداحوں کو یہ خبر انہوں نے اپنی سالگرہ سے ایک دن پہلے انسٹاگرام پر دی۔

صنم چویدری نے نومبر 2019 میں خاموشی کے ساتھ اپنے دوست سومی چوہان سے شادی کرلی تھی ،ان کے شوہر امریکی شہر نیویارک میں مقیم ہیں اور گلوکاری کے ساتھ ساتھ میوزک کمپوزر بھی ہیں جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اس جوڑے کے گھر پہلے بیٹے کی ولادت بھی ہوئی ہے۔

Image Source: Instagram

شادی کے بعد سے صنم چوہدری اسکرین سے غائب ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنی تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے اپنے روحانی سفر کا آغاز کرنے کی اطلاع بھی مداحوں سے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے یہ اعلان اپنی سالگرہ سے ایک دن پہلے کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں ان کے اہل خانہ نے خوشدلی سے ان کا فیصلہ قبول کیا اور انہیں پھولوں اور کیک سے سرپرائز دیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں صنم نے لکھا کہ “میرے خاندان نے اللہ کی طرف رجوع کرنے پر اس طرح میرا استقبال کیا۔”

واضح رہے کہ کچھ دن قبل اداکار ہ نے سورہ الاحزاب کی ایک آیت بھی شیئر کی تھی جس میں مسلمان عورتوں کو پردے کی تلقین کی گئی ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ نے لکھا کہ مجھے قرآن سیکھنے سے اپنا جواب ملا.. اور میں پورے دل سے اللہ کی طرف رجوع کرتی ہوں اللہ تیرا شکر۔”

صنم چوہدری نے مذہبی سفر کی شروعات کی خبر سوشل میڈیا پر تو کر دی ہے تاہم ابھی تک انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ البتہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصویریں ہٹادیں ہیں اور صرف اپنے نکاح کی تقریب کی چند تصاویر چھوڑی ہیں۔ اس کے علاوہ انسٹاگرام پر ان کا بائیو بھی تبدیل ہوکر “ایک مسلمان ، ایک ماں اور اسلام سیکھنا” ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا اداکارہ حمیمہ ملک بھی شوبز کو خیرآباد کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

اداکاری اور اسکرین سے دور ہونے کے باوجود صنم چوہدری سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں ۔ حال ہی میں ان کے ایک مداح نے ان کے بارے میں نامناسب کمنٹ کیا جو اسے مہنگا پڑ گیا اور ان کے شوہر نے مداح کو کرارا جواب دیدیا۔ ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر لینسز پہنے تصاویر شیئر کی گئی تو جہاں مداحوں نے لینسز میں ان کی خوبصورتی کی تعریف کی وہیں ناقدین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، کسی نے اداکارہ کو ہارر فلم میں آنے کا مشورہ دیا تو کسی نے کہا کہ یہ لینس ان پر نہیں جچ رہے۔ فرحان نامی اکاؤنٹ نے تو حد ہی کردی اور صنم کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “چڑیل” کی طرح دِکھائی دے رہی ہیں۔

Image Source: Instagram

صارف کے اس نامناسب کمنٹ سے سومی چوہان سیخ پا ہوگئے اورانہوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے صارف کا منہ بند کروا دیا۔ انہوں نے صارف کو جواباً کہا “تو چڑیل، تم نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے ماہرہ خان کی تصویر اپنی پروفائل پر لگائی ہوئی ہے۔”

یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب صنم چوہدری کو صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے قبل بھی کئی افراد اداکارہ کے لئے نامناسب تبصرے کرچکے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago