سابقہ اداکارہ صنم چوہدری کا عیدالفطر پر مداحوں کے نام خصوصی پیغام


0

حال ہی میں اللہ تعالیٰ اور اسلام کی تعلیمات کے مطابق روحانی سفر کو اپنانے والی سابقہ اداکارہ صنم چوہدری کی جانب سے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر تمام مداحوں کے نام ایک خصوصی پیغام شئیر گیا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں اداکارہ صنم چوہدری کا کہنا تھا کہ عید کا دن خوشیوں بھرا اور سب کے جمع ہونے کا دن ہوتا ہے۔ اگر اس رمضان میں نے اور آپ نے اپنے ایمان کے ساتھ اپنا احتساب کرتے ہوئے اور تقویٰ کرتے ہوئے یعنی (اللہ کے احکامات کے ساتھ) گزارا تو ہی ہم عید کو اس کی اصل روح کے مطابق منا پائیں گے.

Image Source: Instagram

سابقہ اداکارہ صنم چوہدری نے کہا کہ ہم نے پورے روزے رکھے اللہ کے لیے سب کو معاف کیا، درگزر کیا، احسان کیا، غریبوں کو کھانا کھلایا، ہم نے اپنے گناہوں کی سچے دل سے توبہ کی، تو یہ عید کا دن اللہ کا ہم سب پر انعام ہے۔

اس موقع پر صنم چوہدری نے اپنے تمام مداحوں سے سوال کیا کہ، تو بتائیں اس عید آپ سب لوگ کیا اللہ تعالیٰ سے مانگیں گے؟ ہدایت مانگیں گے، شفا مانگیں گے یا اپنے ملک پاکستان کی ترقی اور سلامتی مانگیں گے؟

Image Source: Instagram

سوال کا جواب دیتے ہوئے صنم چوہدری نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ میں نے اس رمضان کے مہینے میں اللہ تعالی سے جو بھی عزم کئے ہیں، اللہ تعالیٰ مجھے اس پہ ثابت قدمی دے آمین۔ آپ سب کو میری طرف سے دل سے عید مبارک‘‘۔ ساتھ ہی سب کو پیغام دیا کہ آپ بھی سب ہمت کریں، کوشش نہ کریں۔

دوسری جانب ویڈیو پیغام کے ساتھ شئیر کردہ کیپشن میں سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ امت مسلمہ کو عید مبارک، مجھے نہیں معلوم تھا، تقویٰ والا بننے پر عید اللہ کی طرف سے تحفہ ہے، میں نے ہمیشہ اسے دیکھاوے کے طور پر منایا، جو آپ پہنتے ہیں، الحمدلله میں اب جان گئی ہوں۔

واضح رہے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ صنم چوہدری ڈرامہ سیریل آسمانوں پر لکھا ، شیزا ، میرے مہربان ، اور عشق ہماری گلیوں میں کے علاوہ بہت سی دیگر ڈرامہ سیریلز میں شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں۔ تاہم، انہوں نے 2021ء میں اگست کے مہینے میں اپنی سالگرہ سے ایک دن پہلے اپنا روحانی سفر شروع کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں ان کے اہل خانہ نے خوشدلی سے ان کا فیصلہ قبول کرتے ہوئے انہیں پھولوں اور کیک سے سرپرائز دیا تھا۔ ویڈیو کے کیپشن میں صنم نے لکھا کہ میرے خاندان نے اللہ کی طرف رجوع کرنے پر اس طرح میرا استقبال کیا۔

اس اعلان کے بعد اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے شیئر کی گئی تمام تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹادیں تھیں اور اکاؤنٹ پر صرف اپنے نکاح کی تقریب کی چند تصاویر چھوڑی تھیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا بائیو بھی تبدیل کرکے “ایک مسلمان ، ایک ماں اور اسلام سیکھنا” کردیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ایک ویڈیو پیغام میں اپنی زندگی کے ٹرنگ پوائنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صنم چوہدری نے بتایا کہ سورۂ بقرہ نے ان کی زندگی بدل دی، انہوں نے سورۂ بقرہ پڑھنی شروع کی تو اس میں اس بات کا ذکر تھا کہ ایسے بندے بھی ہیں جو مسلمان ہیں لیکن مومن نہیں ہیں۔ مجھے جھٹکا لگا کہ یہ میں نے کیا کردیا۔ مجھے تو پتہ ہے کہ اللہ ہے لیکن پھر کیوں میں اللہ کی نہیں سنتی؟ پھر میں نے خود سے سوال کیا تو احساس ہوا کہ آخر زندگی میں مجھے چاہیے کیا؟ سب کچھ ہونے کے باوجود مزید کس چیز کی خواہش ہے؟ چنانچہ اس کے بعد اپنی تمام تر توجہ قرآن مجید کی طرف لگائی، اسے اور اس کی تفسیر پڑھی جس نے میری زندگی بدل دی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *