بولی ووڈ کو خیرآباد کہنے والی اداکارہ نے عالم دین سے شادی کرلی

مشہور بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی چاقو چوند اور گلیمرس زندگی کو ترک کرکے مذہب کی طرف مائل ہونے والی سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے بھارتی ریاست گجرات میں عالم دین مفتی انس سے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 6 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی مسلمان اداکارہ ثناء خان نے دو روز قبل مفتی انس نامی نوجوان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ بولی ووڈ اداکارہ ثناء خان اور مفتی انس کی شادی بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں دو روز قبل سرانجام پائی۔ اس دوران ایک سادہ سی تقریب منعقد کی گئی جس میں دولہا دلہن کے والدین اور دیگر قریبی رفقاء نے شرکت کی۔

یوں تو اداکارہ ثناء خان اپنے شوبز کے دور سے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کافی فعال رہتی ہیں تاہم مذہب کی طرف راغب ہونے کی اطلاع انہوں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے کچھ ماہ قبل دی تھی البتہ اپنی شادی کے حوالے سے اداکارہ ثناء خان نے کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں دی، یہی وجہ ہے کہ جوں ان کی شادی کی تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں لوگوں نے جہاں بےحد خوشی کا اظہار کیا وہیں سب کو اس اچانک شادی پر بےحد حیرانی بھی ہوئی۔

اگر نوبیاہتا جوڑے کے شادی کے لباس کے حوالے سے بات کی جائے تو سابقہ فلمی اداکارہ ثناء خان نے اپنے نکاح کی تقریب کے دوران سفید رنگ کا نہایت ہی خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ ساتھ ہی انہوں نے سر پر ایک سفید رنگ کا حجاب بھی پہنا ہوا تھا۔ جبکہ اگر دولہے مفتی انس کی بات کریں تو انہوں نے سفید رنگ کا شلوار قمیض، جس پر سفید رنگ کی ایک خوبصورت اور سادہ سی ویسٹ کوٹ اور سر پر سفید رنگ کی ایک ٹوپی پہن رکھی تھی۔

واضح رہے سابقہ بھارتی شوبز اسٹار ثناء خان نے گزشتہ ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی جاری کردہ ایک پوسٹ پر میں بولی ووڈ اور شوبز کی دنیا کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خیرآباد کہہ دیا تھا اور اسے اپنی زندگی کا سب سے زیادہ خوشی کا لمحہ قرار دیا تھا۔ اس دوران انہوں نے اپنی پوسٹ پر اس بات عزم ظاہر کیا کہ وہ اب فلم انڈسٹری کو چھوڑ کر انسانیت کی خدمت اور اپنے پیدا کرنے والے کے حکم پر چلنے کا پکا ارادہ کرچکی ہیں۔ جس پر انہوں نے سب سے گزارش کی کہ آپ سب میرے لئے دعا فرمائیں، کہ اللہ تعالیٰ میری دعا کو قبول فرمائیں۔

اس حوالے سے مزید جانئے: بھارتی اداکارہ سنجنا گلرانی نے اسلام قبول کرلیا

اس ہی سلسلے میں مذکورہ پوسٹ کے بعد سابقہ اداکارہ ثناء خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے اپنی تمام شوبز کے وقتوں کی تصاویروں کو بھی ہٹا دیا تھا۔

یاد رہے بھارتی اداکارہ ثناء خان نے بولی ووڈ فلم انڈسٹری کی کئی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں جن میں جے ہو، وجہ تم ہی ہو، ہلہ بول، ٹوائلٹ اور ایک پریم کتھا میں شامل ہے۔ جبکہ بگ باس سیزن 6 سے ثناء خان کو کافی شہرت حاصل ہوئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago