عثمان پیرزادہ نے ثمینہ کیساتھ کیسے شادی کی؟ اداکار کاماضی کی زندگی کے بارے میں بڑا انکشاف

پاکستان شوبزانڈسٹری کے مقبول اور لیجنڈری اداکارعثمان پیرزادہ نے مقبول اداکارہ اور اپنی  بیوی ثمینہ پیرزادہ سے اپنی خفی نکاح اور  شادی سے متعلق ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے چینل کے پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے عثمان پیر زادہ نے اپنی اپنی ذاتی زندگی، ثمینہ پیرزادہ سے شادی اور دیگر موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

عثمان پیرزادہ کو شوبز انڈسٹری میں نصف صدی سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈراموں میں اداکاری سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

Image Source :Unsplash

ان کی طرح ان کی اہلیہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی پی ٹی وی سے اداکاری کا آغاز کیا اور دونوں نے متعدد ڈراموں میں ایک ساتھ اداکاری بھی کی۔

یہ جوڑا 50 سال سے ایک ساتھ ہے 48 سال سے شادی شدہ ہے اور وہ اب بھی مضبوطی سےرشتے کے حسین بندھن میں چل رہے ہیں ۔

Samina Peerzada Usman Shadi

عثمان پیرزادہ نے بتایا کہ بچپن کے دور میں، میں وہ لڑکا تھا جو دوسروں کو لیکچر دیتا تھا کہ 35 سال سے قبل شادی نہیں کرنی لیکن میں نے 21 سال کی عمر میں شادی کرلی اور ثمینہ 17 سال کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گھر سے بھاگ کر سب سے چھپ کر شادی کی تھی۔

ثمینہ پیر زادہ سے میری پہلی ملاقات راولپنڈی ٹی وی اسٹیشن میں ہوئی تھی ، اس ملاقات کے تیسرے دن ہی ثمینہ نے مجھے شادی کی پیشکش کی جس پر حیران رہ گیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب میری ثمینہ پیرزادہ سے پہلی ملاقات ہوئی تو وہ 17 برس کی اور میں 21 برس کا تھا، پہلے دوستی اور پھر محبت ہوئی،

انہوں نے بتایا کہ محبت ہونے کے بعد میں ثمینہ کے گھر رشتہ لے کر گیا تو ان کی والدہ نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میری ہوائی روزی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میں اداکاری چھوڑ کر نیوی جوائن کر لوں کیونکہ ان کے خاندان کے بیشتر افراد نیوی میں تھے۔

Image Source :Unsplash

عثمان پیرزادہ نے کہا کہ “میں جاوید جبار کی فلم کررہا تھا، شوٹنگ کے آخری دن، میں اور ثمینہ ایک جگہ کافی پی رہے تھے تو اُسی دوران ثمینہ نے کہا چلو آج نکاح کرلیتے ہیں”۔جس پر میں نے فوری طور پر اپنے دوست سے رابطہ کیا۔   ۔

اداکار نے کہا کہ “اُس کے بعد، ہم دوست کے گھر گئے وہاں ایک مسجد میں جاکر مولانا سے نکاح پڑھانے کا بولا، پہلے تو مولانا صاحب حیران ہوگئے اور پھر بعد میں وہ سمجھ گئے تھے کہ ہم چُھپ کر نکاح کررہے ہیں”.

لیجنڈری اداکار نے مزید بتایا کہ ان دنوں لاہور سے کراچی آیا ہوا تھا اور نکاح کے بعد ثمینہ کی والدہ کے پاس مٹھائیاں لے کر پہنچ گیا اور انہیں تمام صورتِ حال سے آگاہ کیا تو ثمینہ کی والدہ پہلے حیران اور پھر ناراض ہو گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد لاہور میں اپنے بڑے بھائی کو فون کر کے اپنی شادی کے بارے میں بتایا تو وہ بہت حیران ہوئے اور امی کو لے کر کراچی آ گئے جب گھر والے مان گئے تو انہیں ثمینہ کی والدہ سے ملوایا، اس طرح کچھ دنوں میں سب ٹھیک ہو گیا تو گھر والوں کی رضا مندی سے رخصتی لی۔

اداکار نے مزید کہا کہ “ہماری شادی کو 12 سال گُزر چکے تھے لیکن ہم اولاد کی نعمت سے محروم تھے، پھر اللہ نے ہمیں بیٹی کی رحمت سے نوازا، خوش قسمتی سے کچھ عرصے بعد ہمارے یہاں دوسری اولاد بھی بیٹی ہی ہوئی”۔

Annie Shirazi

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago