سمندر پار پاکستانی یو بی ایل بینک کی سروس پر برس پڑا


0

خودکار ٹیکس کی تشخیص کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کی ٹیم کے ذریعہ ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں، ہمیں آخر کار ایک عملی اقدام سے نوازا گیا۔ مقامی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ‘روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ’ شروع کرنے کی ہدایت کی۔ تاہم اس سلسلے میں ایک بیرون ملک مقیم پاکستانی صارف نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کے عملے اور نظام کی نااہلی کا پول کھول دیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ یو بی ایل ایک بینک سے زیادہ سرکس کی حیثیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں کام کرنے والے تجارتی بینکوں کے تعاون سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ جیسے منصوبے کا آغاز کیا گیا۔ یہ اکاؤنٹس لاکھوں سمندر پار پاکستانیوں (این آر پیز) کے لئے جدید بینکاری کے جدید حل فراہم کرتا ہے۔ جس سے وہ پاکستان میں بینکاری، ادائیگی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے خواہاں ہیں۔

Image Source: Facebook

اس سروس کو حاصل کرنے کے لئے رہائشیوں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے تصدیق شدہ اپنے حالیہ مالیاتی اثاثوں کی تفصیلات یا پھر بیرون ملک اپنے اثاثوں کی قیمت بتاتے ہوئے ایک دستخط شدہ حلف نامے کے ساتھ متعلقہ بینک کی برانچ جانا پڑھتا ہے، جہاں وہ غیر ملکی کرنسی “روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ” کھلوا سکتے ہیں۔

لہذا اس حوالے سے آج صبح وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں سمندر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بیرون ملک پیسے بھیجنے کے لئے “روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ” کا استعمال کیا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے بنائے گئے اکاؤنٹس نے کک 200 ملین ڈالرز کی حد کو عبور کیا۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ رفتار میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اس حوالے سے اعداد وشمار دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بتایا کہ پہلے 100 ملین ڈالر 76 دن میں آئے ہیں اور اگلے 100 ملین ڈالر محض 28 دن میں آئے ہیں۔

یونائٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کا شمار پاکستان کے چند پرانے بینکوں میں ہوتا ہے، البتہ اس بینک سے وابستہ صارفین کی شکایت وقتاً فوقتاً ملتی رہتی ہیں، جس میں وہ ناصرف ناقص نظام بلکہ ناکافی سہولیات کا شکوہ کرتے نظر دیکھائی دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک بار پھر سے متعلقہ بینک کے حوالے ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کی گئی ٹوئیٹ کے جواب میں ایک شہری کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ہے، جس میں لکھا کہ کس طرح یکم نومبر کے آس پاس روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے لئے درخواست دی اور اس کے ساتھ تمام ضروری دستاویزات منسلک کئے۔ اس دوران درخواست جمع کرانے کے عمل میں اس نے متعلقہ بینک کی اس برانچ کا انتخاب کیا ، جو اس کے لئے آسان تھی، البتہ وہ برانچ محض روایتی بینکاری تک محدود تھی۔

Image Source: Twitter

اپنی مشکلات کا احوال بتاتے ہوئے شہری نے بتایا کہ وہ تقریباً دو ماہ سے یو بی ایل بینک کی نااہل ٹیم کے آگت پیچھے گھوم رہا ہے۔ لیکن اسے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ صارف نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں موجود مشورہ دینے والے محض وعدے کرتے ہیں اگر ان کی شکایات مینجر کو کی جائے تو کوئی ایکشن نہیں ہوتا۔ انتظامیہ کے لوگ فون کرنے کے وعدے کے باوجود واپس فون کی زحمت بھی نہیں کرتے ہیں۔ شکایتیں ٹیمیں بھی کوئی خاص ایکشن نہیں لیتی ہیں۔۔

صارف نے اپنے شکایتی پیغام میں لکھا کہ انہیں ابھی وزیراعظم عمران خان سے توقعات ہیں، لیکن شاید پاکستان کا نظام یا آپ کی ٹیم کوئی ایک لائق نہیں ہے یا سست ہیں یا شاید دونوں ایسے ہی ہیں۔

واضح رہے ہمارا نظام عالمی سطحی بینکاری نظام جیسا نہیں لیکن ہمیں اپنے نظام کو بہتری کی لے جانے کی کوشش کرنی ہوگی، کیونکہ دنیا تیزی کے ساتھ آگے چل رہی ہے اور ہم بہت پیچھے ہیں۔ اوپر سے بینکنگ انتظامیہ کا ایسا روئیہ ان کے اپنے مفاد کے لئے اچھا نہیں ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format