آپ ہمارا کام نہیں دیکھتے کیا؟ سجل علی کی لکس اسٹائل ایوارڈ پر تنقید

حال ہی میں سجل علی کی جانب سے فوٹو اینڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے۔ جس میں انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر اپنا ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

 اس بارے میں  سجل علی کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں ایوارڈ شوز ہمارے کام کو سراہنے اور ہمت و حوصلہ بڑھانے کیلئے منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ مستقبل میں بھی اسی طرح کا بہترین کام کرتے رہیں۔

SajalAly Lux Syle Awards

مگر میری لکس اسٹائل ایوارڈز سے در خواست ہے کہ ان اداکاروں کو بھی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا کریں جنہوں نے اپنے ڈراموں اور فلموں سے ناظرین کی توجہ فوراَ اپنی جانب مبذول کروا لی تھی۔

Image Source:Instagram

مثلاََ مہوش حیات نے لندن نہیں جاؤنگا

بادشاہ بیگم میں زارا نور عباس

حبس میں  اشنا شاہ وغیرہ وغیرہ۔ 

انہوں نے یہ بھی کیا جیوری ہمارے ڈرامے، فلمیں نہیں دیکھتے یا پھر خود سے ہی فیصلہ کر لیتے ہیں کہ یہ سوچ کر فیصلہ لیتے ہیں کہ جو اداکارسب سے زیادہ مشہور ہے تو اسے ایوارڈ دے دیا جائے ۔

Image Source:Instagram

ایسے فیصلے اور ایوارڈز سے صرف ایک نہیں بلکہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام اداکاروں کا دل توڑ دیتے ہیں۔

Image Source:Instagram

اس کے علاوہ میری یہ بھی درخواست ہے کہ سپورٹنگ ایکٹرز اور ٹیکنیکل ٹیم کو بھی ایوارڈز سے نوازا جائے۔

 کیونکہ ان کی ہی محنت سے ہمارے کرداروں میں ایک جادو سا پید اہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ہم اور ڈرامے لوگوں کو اچھے لگتے ہیں۔

سجل علی نے یہ دل میرا، الف، دھوپ کی دیوار اور آنگن جیسے ڈراموں کو اپنی خوبصورت اداکاری سے ہٹ بنایا ہے۔  

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago