سجل کا سنسنی خیز بیان آخر کس مرد کے لئے ہے؟

ڈرامہ ‘ چپ رہو’، ‘گلِ رعنا’ ، ‘آنگن’ ‘یقین کا سفر’ الف  ,یہ دل میرا، عشق لا اور کچھ ان کہی میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر  اپنی ایک پوسٹ جاری کی ہے جس کا کیپشن سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

Sajal Aly Thrilling Statement

سجل علی نے سیاہ ساڑھی میں اپنی ایک دھندلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ ایسا مرد جس کو الفاظ کی اہمیت کا اندازہ نہ ہو وہ وقت سے کہیں پیچھے ہوتا ہے۔’

Any man who does not know the power of the word, is behind the times.


جہاں سوشل میڈیا صارفین کی  بڑی تعداد اس کیپشن کو نظر انداز کرتے ہوئے فقط اداکارہ کے حسن کی تعریف کرتی نظر آرہی ہے وہیں بہت سے صارفین کمنٹ سیکشن میں احد رضا میر اور ان کے والد آصف رضا میر کا نام لکھتے ہوئے مختلف تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘ لگتا ہے سجل علی آج بھی احد کو نہیں بھولا سکیں ہیں’ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ یقینی طور پر سجل کا اشارہ احد رضا میر کی جانب ہی ہے’۔

Image Source: Instagram

ایک انسٹاگرام صارف نے  کمنٹس کرتے ہوئے سجل کو مشورہ دیا ہے کہ ‘ سجل اب آپ کو اپنا ماضی بھول جانا چاہئے، اب دوسری شادی کرلیں، آپ کو ایک خیال رکھنے والے مرد کی ضرورت ہے ورنہ آپ کو ایسے ہی خیالات پریشان کرتے رہیں گے۔’

احد رضا یا آصف رضا


دوسری جانب بعض صارفین سجل کے اس پیغام کو احد رضا میر کے گزشتہ ماہ دیے گئے انٹرویو کا جواب قرار دے رہے ہیں۔

اس  انٹرویو میں آصف رضا میر نے نوجوان نسل، ان کی شادیوں اور پھر طلاق کے حوالے سے کھل کر بات کی تھی اور میاں بیوی میں طلاق کی اصل وجہ بھی بیان کی تھی۔

آصف رضا میر کی ان باتوں کو بعض تنقید نگاروں نے سجل اور احد کے درمیان علیحدگی کی وجہ بھی  بتایا ہے البتہ اب سجل کی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں ‘مرد کے الفاظ کی اہمیت’ کو آصف رضا میر کی باتوں پر بلاواسطہ تنقید کیا جارہا ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago