سجل علی کی اداکاری کے چرچے، نامور بھارتی ہداتیکار نے بھی تعریف کرڈالی

پاکستانی ڈرامہ سیریل محبت جائے بھاڑ میں، ستم گر، میری لاڈلی، قددوسی صاحب کی بیوہ، گل رعنا،ننھی، سناٹا، چپ رہو، الف، خدا دیکھ رہا ہے سمیت بالی ووڈ کی فلم ’موم‘ میں سری دیوی کے مدمقابل بہترین اداکاری کرنیوالی اداکارہ سجل علی نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے پزیرائی حاصل کی ہے، اداکارہ نے ہربار اپنی جاندار اداکاری سے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی کردار کو زندہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

حال ہی میں سجل علی نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ سے کیا ہے۔جس کی اسکریننگ سعودی عرب کے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوئی۔

Image Source: Instagram

اس سلسلے میں اداکارہ نے فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن میں اپنے ہالی ووڈ پراجیکٹ کی دیگر کاسٹ کے ساتھ شرکت کی جس میں معروف بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور فلم کے ہدایت کار شیکھر کپور شامل تھے۔فیسٹیول کے دوران شیکھر کپور نے سجل علی کو پاکستان انڈسٹری کی شاندار اداکارہ قرار دیتے ہوئے فلم میں ان کی اداکاری کی خوب تعریف کی۔

سجل علی کی فیسٹیول میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں اداکارہ کو فلم کی دیگر کاسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ کی وائرل تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔اس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں ہندوستانی فلم انڈسٹری کے کئی بڑے نام موجود تھے، شاہ رخ خان، کاجول اور پریانکا چوپڑا نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

دوسری جانب، بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی اداکارہ سجل علی کی اداکاری کے معترف ہوگئے ہیں اور ہر جگہ انہی کے چرچے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی معروف بھارتی ماڈل سونم باجوہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سجل علی کی تعریفوں کے پل باندھے تھے۔جبکہ چند دنوں پہلے سجل علی نے بھی اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان سے باہر اگرکسی اور ملک میں رہنا ہوتو وہ بھارت ہوسکتا ہے۔یہ بات انہوں نے یو اے ای میں فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں کہی، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسی تقاریب میں ان تمام لوگوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے جو ہمارے دل کے قریب ہیں۔ بالی ووڈ کے بہت سے اسٹارز سے دوستی ہے اوران سے رابطوں پر خوشی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: سجل علی ویب سیریز میں ‘فاطمہ جناح’ کا کردار کرینگی

خیال رہے کہ سجل علی نے 2009 میں ڈرامہ سیریل ‘نادانیاں’ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد وہ 2011 میں ‘محمود آباد کی ملاکائیں’ میں دکھائی دیں جس میں ان کے کام کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔اپنے کیرئیر کے عروج پر سجل علی نے اداکار احد رضا میر سے شادی کی لیکن 2 سال کی شادی کے بعد اس جوڑے نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔سپر اسٹارز کی یہ جوڑی ان جوڑیوں میں سے ایک تھی جسے مداح کافی پسند کرتے تھے تاہم سوشل میڈیا پر اس جوڑے کے بارے میں علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھیں مگر ان دونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی تاہم رواں برس مارچ کے مہینے میں ان خبروں کی تصدیق ہوگئی اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

4 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

6 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago