ایم بی بی ایس ڈاکٹر پر 29 گولڈ میڈل کی بارش،پاکستان میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

پاکستانی نوجوان چاہے کسی بھی فیلڈ میں ہوں، انہوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور اس بات کو ثابت کیا ہے کہ ان میں بے پناہ صلاحیتں موجود ہیں بلکہ وہ ہر فیلڈ میں کارکردگی دیکھانے میں ماہر ہیں۔ایسا ہی ایک کارنامہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی ایس کی تعلیم کے دوران 29 گولڈ میڈل حاصل کر کے سر انجام دیا۔

سوشل میڈیا پر نوجوان حافظ محمد ولید ملک کی گولڈ میڈلز پہنے ایک تصویر شیئر ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس نوجوان کو اس بہترین کارکردگی پر مبارکبادیں دیں۔

Image Source: Facebook

یقیناً اس نوجوان کے لئے میڈیکل جیسے مشکل تعلیمی سفر میں اتنے سارے میڈلز لینا آسان نہیں تھا کیونکہ میڈیکل کی تعلیم کے دوران گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے طالبعلم کو 85 فیصد سے زائد نمبر یا کلاس میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنا ہوتے ہیں۔تاہم حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی ایس کی تعلیم میں اپنی ذہانت سے 29 گولڈ میڈل حاصل کرکے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک ریکارڈ قائم کیا۔

Image Source: Facebook

اس حوالے سے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر گولڈ میڈلسٹ ولید ملک کا کہنا تھا کہ جب ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا تو ابتدا میں تھوڑی مشکلات پیش آئیں لیکن پھر سخت محنت کی جس کے باعث کامیابیاں نصیب ہوئیں۔ولید ملک بچپن سے ہونہار طالبعلم رہے ہیں، اسکول، کالج کے ساتھ قرآن حفظ کرنے میں بھی انہوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔جب میڈیکل کی پڑھائی شروع کی تو پوری لگن سے محنت کی جبکہ ان کے والدین، دوستوں اور اساتذہ نے ان بھی ہر قدم پر ان کو سپورٹ کیا۔وہ مستقبل میں بیرون ملک جاکر میڈیکل کی فیلڈ میں مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان واپس آکر بطور کنسلٹنٹ اپنی خدمات انجام دے سکیں۔

یاد رہے کہ حافظ ولید ملک سے قبل یہ اعزاز کنگز ایڈورڈز میڈیکل کالج کی طالبہ کے پاس تھا جنہوں نے ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے دوران 23گولڈ میڈل حاصل کیے تھے اور ایسا یونیورسٹی کی 161 سال کی تاریخ میں پہلی بار ہوا۔یونیورسٹی کی جانب سے ہونہار طالبہ ڈاکٹر نورالصباح احمد کو بیسٹ آل راؤنڈر گریجویٹ جبکہ بہترین کارکردگی پر پچاس ہزار روپے نقد انعام دیاگیا۔اس کے علاوہ میڈیکل کے ایک اور طالبعلم ڈاکٹر شہزاد نے بھی 21گولڈ میڈل حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا۔

بلاشبہ نوجوان ہر قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں جو ملک و قوم کی ترقی میں نہ صرف اہم اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہیں بلکہ معاشرے کو اخلاقی اقدار، سماجی، ثقافتی اور تخلیقی ذہنوں سے روشناس کرواتے ہیں۔لیکن آج کے اس دور میں انہی نوجوانوں کی بیروزگاری ایک المیہ بن چکی ہے۔جس کا حل خاص طور پر وطن عزیز میں دور تک دکھائی نہیں دیتا۔اسوقت ہمارے پاس ہزاروں کی تعداد میں پڑھے لکھے نوجوان موجود ہیں جن کے پاس ڈگری ہے اور وہ کام کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں مگر مناسب مواقع فراہم نہ ہونے کی وجہ سے اپنی فیلڈ میں کام نہیں کر پارہے۔ اگران نوجوانوں کی رہنمائی کیساتھ مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ طلبہ بھی پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

4 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

6 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago