اداکارہ صبا قمر نے بلاگر عظیم خان سے شادی کیلئے انکار کردیا

پاکستان کی مشہور ومعروف اداکارہ صبا قمر کی جانب سے بلاگر عظیم خان سے شادی نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے، جب آج سے محض چند دن قبل ان کی جانب سے عظیم خان سے محبت اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ وہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔

اداکارہ صبا قمر کی جانب سے اس سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی، جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی شادی کے فیصلے کو واپس لینے سے آگاہ کیا اور ان سے تعاون کی بھی درخواست کردی۔

Image Source: Instagram

انسٹاگرام پر جاری پوسٹ پر اداکارہ صبا قمر نے لکھا کہ ” میں ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہوں، کچھ نجی وجوہات کی وجہ سے میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے، اب ہم شادی نہیں کر رہے ہیں، لہذا امید کرتی ہوں کہ آپ سب لوگ میرے اس فیصلے میں میرا ساتھ دیں گے بالکل اس طرح جیسے آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور مجھے لگتا ہے تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی ہے۔

انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں اداکارہ صبا قمر نے مزید لکھا کہ میں ایک اور چیز واضح کر دینا چاہتی ہوں، میں اپنی زندگی میں عظیم سے نہیں ملی ہوں، ہم دونوں محض فون پر ہی ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔

اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر جاری پیغام امید ظاہر کی کہ یقیناً یہ ان کے لئے مشکل وقت ہے لیکن جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ انشاءاللہ

اداکارہ صبا قمر کی پوسٹ کے تھوڑی ہی دیر بعد بلاگر عظیم خان کی جانب سے بھی اداکارہ صبا قمر سے شادی کے منسوخی کے فیصلے پر ردعمل دیا گیا۔ جس میں انہوں نے اداکارہ صبا قمر کی پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کہا ’’صبا نے میری طرف کی اسٹوری نہیں لکھی ہے اور ہاں یہ میری غلطی ہے۔ ‘‘

Image Source: Instagram

اداکارہ صبا قمر کے حوالے سے بات کی جائے تو وہ کسی تعارف محتاج نہیں ہے، ان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنی زبردست فنی صلاحیتوں کے باعث اپنا ایک الگ مقام رکھتیں ہیں۔

Image Source: Instagram

واضح رہے چند روز قبل انسٹاگرام پر اداکارہ صبا قمر زمان کی جانب سے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ کیپشن لکھا گیا تھا کہ اگر یہ ہونا ہے تو یہ ہوجائے گا۔ تصویر شیئر کیے جانے کے بعد جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا وہیں عظیم خان جو کہ بلاگر ہیں، انہوں نے کمنٹ میں اداکارہ کو شادی کی پیش کش کردی جس پر انہوں نے جواباً “قبول ہے” کہہ دیا۔ بعدازاں اداکارہ صبا قمر کی جانب سے باقاعدہ طور اعلان کیا گیا تھا، کہ وہ جلد بلاگر عظیم ٰخان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔

ابھی ایک طرف بلاگر عظیم خان اور اداکارہ صبا قمر کی محبت اور اچانک شادی کو لیکر چیمہ گوئیاں جاری تھیں کہ اچانک اجالا نامی خاتون منظر عام پر آتی ہیں بلاگر عظیم خان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتی ہیں، خاتون کے مطابق بلاگر خواتین کے ایک گروپ میں “اُجالا “کی حیثیت سے نجی معلومات لیک کرتے رہے ہیں اور وہ اس گروپ میں بہت سی ایسی پوسٹیں بھی شیئر کرچکے ہیں جو نجی نوعیت کی تھیں۔

اب اچانک اداکارہ صبا قمر کی جانب سے یہ پیغام آنا، یقیناً ناصرف حیرت انگیز ہے بلکہ مداحوں کے لئے باعث افسوس بھی ہے، تاہم امید کرتے ہیں کہ اداکارہ صبا قمر اور بلاگر عظیم خان کی آنے والی زندگی میں سب بہتر ہوگا اور تمام پریشانیاں اپنے اختتام کو پہنچیں گی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago