سال 2022 میں کونسی کونسی ویڈیوز وائرل ہوئیں؟

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے کسی خبر کا چھپنا ممکن نہیں، آزادئ رائے کے تحت یہاں تعریف بھی ہوتی ہے اور تنقید بھی۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ وقت میں یہ ایک طاقتور ترین پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آیا ہے۔

اس کی مقبولیت کے پیش نظر ہر سال کی طرح اس سال بھی اس پر کئی خبریں زیر بحث آئیں جبکہ کئی کا شمار ٹاپ ٹرینڈز میں ہوا۔ ان خبروں میں ناصرف شوبز شخصیات بلکہ سیاستدانوں کی بھی ویڈیو کلپس وائرل ہوئیں۔ اب چونکہ 2022 کا اختتام اور نئے سال کا آغاز ہونے والا ہے تو چلیے جانتے ہیں کہ اس سال میں کون کون سی خبروں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا۔

Image Source: Youtube

اداکارہ آمنہ ملک کا ویڈیو بیان

میزبان و ماڈل اداکارہ آمنہ ملک نے مارچ میں اپنی ایک ویڈیو میں کسی بھی ہدایت کار ، اداکارہ ،اداکار یا کسی بھی پروڈیوسر کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں صرف ثنا جاوید ہی نہیں کئی اداکارائیں بھی ان کی طرح ’بد تمیز‘ ہیں ۔

ماڈل نادیہ حسین کا طعنہ

ماڈل و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے ایک پروگرام میں نئی نسل کی ماڈلز کو ’ان پڑھ‘ اور اعلیٰ طبقے سے تعلق رکھنے کا طعنہ دیا تھا، جس پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا ملک چھوڑنے کا اعلان

مذہبی اسکالر مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری بیوی دانیہ ملک کی جانب سے سنگین الزامات عائد کیے جانے کے بعد مئی کے وسط میں ہی ملک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی ۔ان کی مذکورہ ویڈیو کے 3 ہفتوں بعد ہی وہ جون میں انتقال کر گئے تھے ۔

اداکارہ عائشہ عمر سے نامناسب سوال

سینیئر اداکار و میزبان نعمان اعجاز کو اداکارہ عائشہ عمر سے پروگرام کے دوران ’جنسی ہراسانی‘ کے معاملے پر نامناسب انداز میں سوال کرنے کی ویڈیو اپریل میں وائرل ہوئی تھی ، جس پر نعمان اعجاز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ناروے کے ڈانسرز کا ’کنا یاری‘ پر رقص

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور بلوچی گانے ’کنا یاری‘ پر یورپی ملک ناروے کے ڈانسرز کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور لوگوں نے ان کی تعریفیں بھی خوب کی تھیں، بعد ازاں مذکورہ ڈانسر گروپ پاکستان کے دورے پر بھی آیا تھا۔

خاتون رپورٹر کی تھپڑ مارنے کی ویڈیو

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رپورٹنگ کے دوران شرارتیں کرنے والے لڑکے کو خاتون رپورٹر کی جانب سے تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور لوگوں نے رپورٹر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

سیلاب سے متاثرہ ماں کی 8 بچوں میں روٹی تقسیم کرنے کی ویڈیو

رواں برس سندھ میں آنے والے سیلاب کے بعد اگست میں سندھ کے شمالی ضلع لاڑکانہ کی ایک ماں کی جانب سے 2 روٹیوں کو 8 بچوں میں تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، جس کو دیکھ کر لوگ اشکبار ہوگئے تھے ۔

سندھ کو ’وینس‘ قرار دینے کی ویڈیو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما منظور وسان کو اگست میں سیلاب میں ڈوبے سندھ کے علاقوں کی اٹلی کے شہر ’وینس‘ سے تشبیہ دینے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اوران کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وزیر اعظم کی جرمن زبان میں گفتگو

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کی تباہیوں کے بعد ستمبر میں خیبرپختونخوا کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے جرمنی سے گھومنے کے لیے آنے والے سیاحوں کے ساتھ جرمن زبان میں بات چیت کی تھی اور ان کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔

اداکار احمد علی اکبر  کا احمد علی بٹ کو تھپٹر

اس سال ہونے والے آسکر ایوارڈز شو کے دوران امریکی اداکار وِل اسمتھ نے لائیو تقریب میں بیوی کا مذاق اْڑانے پر امریکی کامیڈین کرس راک کو تھپڑ جڑ دیا تھا۔ ایسا ہی کچھ احمد علی اکبر کی جانب سے میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ کے ساتھ کیا گیا مگر یہ صرف ایک ڈرامہ تھا۔ ہم ایوارڈز کی تقریب میں تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو ستمبر میں خوب وائرل رہی تھی ۔

مزید پڑھیں: شادی کا فوٹو شوٹ منفرد بنانے کیلئے دولہا دلہن نے خود کو آگ لگالی، ویڈیو وائرل

’میرا دل یہ پکارے آجا‘ گانے پر ڈانس کی ویڈیو

ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ’اوئے عائشہ‘ کے نام سے ویڈیوز بنانے والی عائشہ عرف مانو نے اکتوبر میں شادی کی تقریب میں لتا منگیشکر کے پرانے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے ریمکس پر منفرد انداز میں ڈانس کرکے جہاں شادی کی تقریب میں مہمانوں کو محظوظ کیا تھا، وہیں ان کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی اور وہ اسٹار بن گئیں ۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 day ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago