سال 2022: کونسی مشہور شوبز شخصیات ہم سے بچھڑ گئیں


0

نیا سال شروع ہونے میں کچھ ہی دن رہ گئے ہیں ، اس سال بھی کئی نامور اور معتبر شوبز شخصیات ہم سے جدا ہوگئیں۔ یہ وہ شوبز شخصیات تھیں جنہوں نے اپنی فنی صلاحیتوں سے کئی دہائیوں تک مداحوں کے دلوں پر راج کیا اور آج دنیا سے چلے جانے کے باوجود بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

آئیے نظر ڈالتے ہیں کہ رواں برس کون کونسی شوبز شخصیات ہم سے بچھڑ گئیں؛

عامر لیاقت حسین

Image Source: File

جون 2022 میں سابق رکن قومی اسمبلی، ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین دنیا سے کوچ کر گئے۔ انتقال سے پہلے ان کی نجی زندگی شدید مسائل سے دوچار تھی اور دو شادیوں ختم ہونے کے بعد ان کی تیسری شادی کا اختتام بھی طلاق پر ہوا تھا۔انہوں نے تیسری شادی فروری 2022 میں بہاولپور کی 18 سالہ لڑکی دانیہ شاہ سے کی تھی، جنہوں نے رواں ماہ مئی کے آغاز میں خلع کے لیے وہاں کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔دانیہ شاہ کی جانب سے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت نے ان کی مبینہ آڈیو لیک کیں تو دانیہ شاہ نے بھی عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو اور ویڈیوز لیک کردیں اور دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی لگائے تھے۔

تنویر جمال

Image Source: File

تیرہ جولائی 2022 کو پاکستانی ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے معروف و مقبول ڈرامے ’جانگلوس‘ سے شہرت حاصل کرنے والے سینئر اداکار تنویر جمال موذی مرض کینسر سے زندگی کی جنگ ہار گئے۔

نیّرہ نور

Image Source: File

اکیس اگست 2022 کوبُلبلِ پاکستان اور معروف گلوکارہ نیّرہ نور 71 برس کی عمر میں چل بسیں، ان کی موت کے ساتھ گائیکی کی دنیا کا ایک سنہری اور سریلا عہد تمام ہوا۔ نیرہ نور نے لاتعداد مشہور غزلیں،ملی نغمے اور فلمی گیتوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور ان کی منفرد آواز پاکستانی موسیقی کی پہچان بنی۔

اسماعیل تارا

Image Source: File

پچیس نومبر 2022 کو معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ اسماعیل تارا نے 1964 میں اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کئی کامیاب اور مقبول فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بطور خاص اسی کی دہائی میں طنز و مزاح سے بھرپور مشہور ڈرامے ففٹی ففٹی میں ان کی لازوال اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

طارق ٹیڈی

Image Source: File

انیس نومبر 2022 کو جگر کے عارضہ میں مبتلا معروف کامیڈین اور تھیٹر کے اداکار طارق ٹیڈی انتقال کرگئے۔

ٹونی نوید رشید

Image Source: File

رواں برس 23 نومبر 2022 کو ٹی وی میزبان ٹونی نوید راشد انتقال کرگئے ٹونی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔وہ اپنے شوبز کیرئیر میں فیشن فوٹوگرافی، مزاحیہ اداکاری اور نجی چینلز پر بطور میزبان اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے رہے۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک انگریزی روزنامہ میں بطور ثقافتی رپورٹر شروع کیا۔وہ بیک وقت ایک ہوسٹ‌، سنگر ، فوٹوگرافر ، فیشن جرنلسٹ اور کونٹینٹ‌رائٹر بھی تھے۔وہ شوبز کی ہر دلعزیز شخصیت تھےاور شوبز حلقوں میں ان کا بہت نام تھا کیونکہ وہ بیک وقت کافی کام کررہے تھے۔

افضال احمد

Image Source: File

دو دسمبر 2022 کو معروف اداکار افضال احمد لاہور کے جنرل اسپتال میں انتقال کرگئے۔ انتظامیہ جنرل اسپتال کے مطابق افضال احمد کو برین ہیمریج کےباعث یکم دسمبر کو اسپتال لایا گیا تھا۔ انہیں کئی سال سے فالج کا مرض لاحق تھا اور اُن کی زبان پر لقوہ پڑگیا تھا جس کی وجہ سے وہ قوت گویائی سے محروم ہوگئے تھے اور معذوری کے باعث وہیل چیئر پر آگئے تھے۔

خاور کیانی

Image Source: File

پاکستان کی نامور گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی اکتوبر کے دوران انتقال کر گئیں۔ مرحومہ نے بیٹی کی آواز میں مشہور ہونے والے گانے ’بوہے باریاں‘ کے بول لکھے تھے۔انتقال کی خبر 15اکتوبرکو سامنے آئی۔

خواجہ مسعود

Image Source: File

بے شمار دلوں پر راج کرنے والے معروف کامیڈین اور اداکار خواجہ مسعود گردوں کے عارضے کے باعث 20 جون کو انتقال کرگئے۔ مسعود خواجہ نے پی ٹی وی سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے معروف ڈرامے ’گیسٹ ہاؤس‘ میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد بطور کامیڈین شہرت حاصل کی۔اپنے فنی کیریئر میں انہوں نے آغاز میں سنجیدہ کردار ادا کیے، تاہم انہوں نے معاون کرداروں سمیت منفی کردار بھی ادا کیے۔انہوں نے اسٹیج سمیت ریڈیو پاکستان کے لیے بھی کام کیا اور بیرون ممالک بھی تھیٹرز میں پرفارمنس کی، تاہم انہیں شہرت بطور کامیڈین ملی۔

مسعود اختر

Image Source: File

پاکستان کے نامور اداکار مسعود اختر 5 مارچ کو کینسرجیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔ مسعود اختر نے پی ٹی وی کے علاوہ ریڈیو پاکستان میں بھی اداکاری اور صداکاری کی اور ان کا شمار 1980 کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔انہیں ان کی منفرد اداکاری کی وجہ سے بھی خصوصی شہرت حاصل رہی، انہوں نے مرکزی کرداروں کے علاوہ معاون کردار بھی ادا کیے جب کہ انہیں منفی کرداروں میں سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔انہوں نے متعدد اردو فلموں میں بھی ولن کے کردار ادا کیے۔

رشید ناز

Image Source: File

شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار رشید ناز17 جنوری کو 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ رشید ناز نے 1971 میں پشتو ڈراموں سے کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر پشتو ، ہندکو،اردو زبان کے کئی ڈراموں اور فلموں میں جوہر دکھائے جبکہ بالی ووڈ کے فلم میں بھی اداکاری کی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *