روز پریشان کہ کھانے کے لئے کیا بنائیں؟

روزانہ خواتین اس پریشانی سے دو چار نظر آتی ہیں کہ آج کھانے میں کیا بنائیں؟ کبھی گوشت میں سبزی، کبھی دال میں گوشت، کبھی صرف دال یا سبزی اور کبھی ان کے انتخاب میں بھی اُلجھن ہونے لگتی ہے۔ دیکھا جائے تو خاتونِ خانہ کے لیے روزانہ کا مینیو ترتیب دینا واقعی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

عام طور پر خواتین نت نئی ڈشز بنانے کے لیے مختلف کوکنگ شوز سے استفادہ کرتی ہیں، لیکن اس میں بھی انہیں گھر والوں کی پسند اور ناپسند کو مدِنظر رکھنا پڑتا ہے۔ البتہ اگر خاتونِ خانہ اپنی مرضی سے کچھ بنالیں تو انہیں گھر والوں کی ناراضگی مول لینی پڑتی ہے اور یہ سُننے کو ملتا ہے کہ کل یا پرسوں بھی یہی کچھ پکا تھا، روز ایک ہی جیسا کھانا، کھانا پڑتا ہے۔

Image Source: Unsplash

لیکن آپ پریشان نہ ہوں کیونکہ اب اس مسئلے کا حل زیادہ مشکل نہیں رہا،  آپ کی رہنمائی کے لیے ہم چند ایسے اصول بتا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ کو روزانہ کا مینیو ترتیب دینے میں اُلجھن نہیں رہے گی اور اہلِ خانہ کی شکایت بھی دور ہوجائے گی۔

khanay ke liye kya banayen :کھانے کے لئے کیا بنائیں

اس مقصد کے لیے خواتین کو چاہیے کہ اپنے روز مرہ کھانوں کی ایک باقاعدہ فہرست بنا لیں جس میں ہر کھانے کے لیے ایک دن مقرر کرلیں۔فہرست بنانے سے پہلے آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ پورے ہفتے میں آپ کیا پکائیں گی۔اپنی آسانی کے لیے یہ مینیو ہفتہ وار یا ماہانہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔

Image Source: Unsplash

ڈشز کا انتخاب کرتے وقت اہلِ خانہ کی پسند نا پسند کا خیال رکھیں۔گھر کے اکثر افراد کو جو ڈش نا پسند ہو اسے فہرست میں شامل نہ کریں،لیکن اگر ان میں شامل اجزاء صحت کے لیے مفید ہیں تو اسے پکانے کے لیے ایسی تراکیب سیکھ لیں جو گھر والوں کے لیے بھی قابلِ قبول ہوں۔

ہفتے میں تین دن سبزی، دو دن گوشت اور ایک دن دال کے لیے مختص کرلیجیے۔ ان تمام چیزوں کو ایک ہی انداز میں نہ بناتی رہیں، بلکہ پکانے کے طریقے بھی بدلتی رہیں، تاکہ دل چسپی بھی قائم رہے۔ دوپہر میں گوشت پکارہی ہیں تو شام میں سادہ چاول ابال لیجیے۔ گوشت میں بھی آپ قورمہ، نہاری، اچار گوشت کے تیار شدہ مسالے ڈال کر مختلف ذائقے آزماسکتی ہیں۔ سبزیوں میں بھی مختلف طریقوں سےپکا کرمنہ کا ذائقہ تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

Image Source: Unsplash

اپنے دستر خوان کی رونق بڑھانے کے لیے آپ سادہ کھانے بھی فہرست میں شامل کر سکتی ہیں۔جیسے کبھی کبھار بیسن کی روٹی اور آلو کے پراٹھے کے ساتھ کوئی مزیدار چٹنی بنالیں۔

Image Source: Unsplash

فہرست ترتیب دیتے وقت دال،سبزی،گوشت کو برابر اہمیت دیں کیونکہ یہ سب جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں۔

Image Source: Unsplash

مینیو بنانے کے بعد اس پر کار بند رہنے کی کوشش کریں،لیکن کبھی کبھی منہ کا ذائقہ تبدیل کرنے کے لیے اس میں تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے۔ اگر آپ کا یا گھر کے کسی فرد کا مینیو سے ہٹ کر کوئی چیز کھانے کا دل کرے تو وہ بھی پکائی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: روزانہ کیا کھائیں، کیا نہ کھائیں, اپنی روزمرہ خوراک پر نظر رکھیں

خاص طور پر موسم کے لحاظ سے تبدیلی ضروری ہے۔مثال کے طور پر سردیوں میں سی فوڈ کا استعمال مفید ہے،پائے اور نہاری بھی شوق سے کھائی جاتی ہے۔

Image Source: Unsplash

گرمیوں میں دہی اور لسی کا اہتمام بھی کیا جاسکتا ہے۔اس کے ساتھ موسمی سبزیوں اور پھلوں کو اپنی غذا میں لازمی شامل کریں کیونکہ یہ جسم کو توانائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہوتے ہیں۔

آج کل بچے اور بڑے سب ہی فاسٹ فوڈ کے شوقین ہوتے ہیں۔اس لیے مینیو میں سینڈوچ، برگر، بروسٹ، پیزا شامل کرکے اس کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

Zameer Ali

Recent Posts

فیصل قریشی کی والدہ اپنے بیان سے مکر گئی۔

          فیصل قریشی کی والدہ  افشاں قریشی  کی ویڈیو  وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں…

6 hours ago

مشہور سیاسی شخصیات جن کی فضائی حادثات میں موت ہوئی۔

فضائی حادثوں کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی فضائی سفر کی ہے۔         یاد…

15 hours ago

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

4 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

6 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

1 week ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago